مختلف ریاستوں میں برڈ فلو کا قہر; اب تک لاکھوں پرندوں کی فلو سے موت واقع

سرینگر/08جنوری: کیرلا کے علاوہ مدھیہ پردیش، ہریانہ، راجستھان اور ہمانچل پردیش میں لاکھوں پرندوں کی اس فلو سے موت کے بعد شمال کی سبھی ریاستوںاور یوٹیز بشمول جموں کشمیر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظرانتظامیہ اور محکمہ انیمل ہزبندری کی جانب سے الرٹ کے بعد خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کورونا وبا کا خطرہ ابھی پوری طرح سے ٹلا بھی نہیں تھا کہ پرندوں پر برڈ فلو کا قہر نازل ہو گیا ہے۔ مدھیہ پردیش، ہریانہ، راجستھان اور ہمانچل پردیش اور کیریلا میں لاکھوں پرندوں کی اس فلو سے موت کے بعد شمال کی سبھی ریاستوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر یوپی میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جموںکشمیر انتظامیہ اور محکمہ انیمل ہزبندری کی جانب سے الرٹ کے بعد خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ملک میں گزشتہ دس دنوں کے دوران لاکھوں پرندے برڈ فلو کی چپیٹ میں آکر مر چکے ہیں۔ ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، کیرلا اور راجستھان ریاستوں میں برڈ فلو کی باضابطہ تصدیق ہوچکی ہے، جس کے بعد حکام اس نئے بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ جموںکشمیر میں بھی پولٹری فارم سے سیمپلنگ کرکے جانچ کے لئے نمونے بھیجے گئے ہیں، لیکن چیف ویٹرنری افسر کا کہنا ہے کہ یوٹی میں اب تک اس طرح کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم احتیاط کے طور پر سبھی ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں اور نظر رکھنے کے لئے کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے۔؎ملک میں گزشتہ دس دنوں کے دوران لاکھوں پرندے برڈ فلو کی چپیٹ میں آکر مر چکے ہیں۔ ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، کیرلا اور راجستھان ریاستوں میں برڈ فلو کی باضابطہ تصدیق ہوچکی ہے، جس کے بعد حکام اس نئے بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ایسے میں افواہوں کی وجہ سے انڈوں اور چکن کے بازار پر فرق پڑ سکتا ہے جبکہ اْبلے انڈے اور پکے ہوئے چکن کے استعمال میں کسی طرح کا خطرہ نہیں ہے۔ برڈ فلو پیدا ہوئے خطرے کا سیدھا اثر پولٹری صنعت پر پڑنا لازمی ہے، ایسے میں فلو کے خطرے سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ محکمہ کے ذمہ دار افسران لوگوں کی غلط فہمیوں کو بھی دور کرکے پولٹری صنعت کو ہونے والے نقصان کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments are closed.