سڑکوں سے برف ہٹانے اور صد فیصدی بجلی سپلائی بحال کرنے کے دعوئوں کا کیا ہوا ؟

وادی کے دور افتار علاقے چھ دنوں سے بجلی سے محروم ، سڑکیں بند ہونے سے ضلعی ہیڈکواٹروں سے رابطہ منقطع

سرینگر/08جنوری: وادی میںجاری بھاری برفباری کے نتیجے میں بجلی سپلائی پوری طرح سے متاثرہوچکی ہے جس کو بحال کرنے میں محکمہ ابھی تک ناکام ہوچکا ہے جبکہ دور افتاد علاقوں میں سڑکیں ہنوز برف سے ڈھکی ہوئی ہے جس کے نتیجے میںلوگ شدید مشکلات کے شکار ہے اور انتظامیہ کا کہیں نام و نشان نہیںہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی میں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں برقی رو کا نظام سد فیصد متاثرہ ہوچکا تھا تاہم محکمہ برقی رو کی سپلائی کو بحال کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ۔اور آج بھی نصف فیصد وادی بجلی سپلائی سے بُر ی طرح سے متاثر ہے ۔ لوگوں نے اس حوالے سے کہا کہ بجلی کی عدم دستیاب کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وادی کے دور دراز علاقوں میں گذشتہ6دنوں سے برقی رو نہیں ہے اور شام کے بعد تمام علاقے گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں ۔ اس ضمن میں لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ اگرچہ اس بات کا دعویٰ کرتی ہے کہ 90فیصدی بجلی بحال کی گئی ہے تاہم ان کے دعوئوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے کیوں کہ شہر سرینگر کو چھوڑ کر دیگر تمام اضلاع کے مضافاتی علاقوں میں بجلی نہیں ہے اور نصف فیصدی آبادی بجلی سپلائی سے محروم ہیں ۔ لوگوں نے کہا کہ اس سخت ترین سردی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لہذابجلی کی سپلائی کی بحالی کیلئے فوری طور اقدامات اُٹھائے جائیں ۔ جمعہ کے روز سے جاری برفباری کے نتیجے میں شہر سرینگر کے اکثر علاقہ جات برقی رو سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ادھر وادی کشمیر کے بیشتر دیہی علاقوں میں سڑکوں پر برف جمع ہے اور کئی علاقوں کا ضلعی ہیڈکواٹروں سے رابطہ منقع ہو چکا ہے ۔ دور افتاد علاقوں میں سڑکیں بند پڑی ہوئی اور انتظامیہ کی جانب سے ان علاقوں میں برف ہٹانے اور لوگوں کی راحت رسانی کیلئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائیںجا رہے ہیں جس پر لوگوں میں شدید ناراضگی پا ئی جا رہی ہے اور انہوں نے انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ لوگوں کو راحت دلانے کے انتظامیہ کے دعوئیوں اور وعدوں کا کیا ہوا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ دعوئوں صرف کاغذوں تک ہی محدود ہے جبکہ لوگوںکو راحت دلانے کیلئے کہیںکوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائیںجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ روز سے علاقوں کی سڑکیں برف سے ڈھکی ہوئی ہے اور کہیں سے بھی اس برف کو ہٹانے کا کوئی نام نہیںلیا جا رہا ہے جو کہ باعث افسوس بات ہے ۔

Comments are closed.