سرینگر/08جنوری/سی این آئی// قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے جموں کشمیر انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ محبوس پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کے سرینگر میںجائیدار کے بارے میں انہیںتفصیلات فراہم کریں جس کے بعد جموں کشمیر انتظامیہ نے اس کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق معروف انگریزی روزنامہ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق پولیس ڈی ایس پی دویندر سنگھ کے کیس کے سلسلے میں این آئی اے کے ہاتھوں گرفتار پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کی سرینگر میںجائیدار کے بارے میںجموں کشمیر انتظامیہ نے تفصیلات جمع کرنے کی کارورائی شروع کر دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے جموں کشمیر انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ اس کی تمام تفصیلات فراہم کریں ۔ اس معاملے میں ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے افیسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام تفصیلات جمع کریں ۔ معلوم ہوا ہے کہ سپرانٹنڈنٹ آف پولیس این آئی اے نے جموں کشمیر انتظامیہ کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے وحید الرحمان پرہ کے سرینگر میں تمام جائیداد کے بارے میں تفصیلات مانگی تھی ۔ جبکہ خط میں انہیں تحقیقات کیلئے تفصیلات فوری طور پر جمع کرنے کی گزارش کی گئی تھی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ نے ضلع ترقیاتی کونسل چنائو میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے جبکہ الیکشن میں وہ کامیاب بھی ہو گئیں ۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے ایک روز بعد ہی وحید پرہ کو این آئی اے ہیڈ کواٹر پوچھ تاچھ کیلئے طلب کر لیا گیا جہاں دو دونوں کی پوچھ تاچھ کے بعد انہیں با ضابطہ طور پر حراست میں لیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.