وادی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث اموات میں اضافہ جاری : اب پٹن میں 22سالہ دوشیزہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ، علاقے میںکہرام

سرینگر/06جنوری: حرکت قلب بند ہونے سے اموات کی تعداد میں آئے روز اضافہ کے بیچ شمالی قصبہ پٹن کے بنڈی بالا پٹن علاقہ میں بدھ کی صبح اس وقت کہرام مچ گیا جب 22سالہ دوشیزہ حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ سی این آئی کے مطابق 22سالہ دوشیزہ بدھ کی صبح اچانک گھر میں حرکت قلب بند ہونے سے وقت موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ مذکورہ دوشیزہ کو نزدیکی اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا ۔جواں سالہ دوشیزہ کی موت کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی وہاں کہرام مچ گیا جبکہ والدین پر قیامت کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل منگل کو واتھورہ بڈگام میںایک جاں سالہ پی ایچ ای ڈی اسکالر شکیل احمد حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ شکیل احمد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے حالیہ میں شیر کشمیر یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کی تھی ۔ ادھر وادی کشمیر میں آئے روز حرکت قلب بند ہونے سے اموات میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ ( سی این آئی)

Comments are closed.