رہل گاندھی دوبارہ بن سکتے ہیں کانگریس صدر ؛ پارٹی کی ذمہ داری اٹھانے کیلئے تیار : ذرائع

سرینگر//سی این آئی// سونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر تقریبا پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلی میٹنگ میں موجود سبھی لیڈروں نے اپنی اپنی بات رکھی۔ میٹنگ میں راہل گاندھی کے صدر عہدہ سنبھالنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ آخر میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ پارٹی جو ذمہ داری دے گی ، وہ اس کو نبھانے کیلئے تیار ہیں۔کرنٹ نیوزآف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق کانگریس کے داخلی رسہ کشی کے درمیان پارٹی کے نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس درمیان ذرائع کے حوالے سے جانکاری مل رہی ہے کہ راہل گاندھی دوبارہ کانگریس صدر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ ہفتہ کو کانگریس کے سینئر لیڈروں کی نئے صدر کو لے کر میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور کانگریس کمیٹی کے اراکین و عہدیداران موجود تھے۔سونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر تقریبا پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلی میٹنگ میں موجود سبھی لیڈروں نے اپنی اپنی بات رکھی۔ میٹنگ میں راہل گاندھی کے صدر عہدہ سنبھالنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ا?خر میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ پارٹی جو ذمہ داری دے گی ، وہ اس کو نبھانے کیلئے تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں سریش ، عبد الخالق ، گورو گوگوئی اور کچھ دیگر ممبران پارلیمنٹ نے راہل گاندھی سے اپیل کی کہ وہ پھر سے پارٹی کی کمان سنبھالیں۔ ان ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے بھی کہا کہ اب راہل گاندھی کو پھر سے کانگریس کی قیادت کرنی چاہئے۔ حال ہی میں ہوئی سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھی یہ مطالبہ کیا تھا ، جس کی کئی لیڈروں نے حمایت کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد پارٹی صدر کے عہدہ سے استعفی دیدیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہماری پارٹی کے مستقبل کیلئے جوابدہی ضروری ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اپنے عہدہ سے استعفی دے رہا ہوں۔

Comments are closed.