کووڈ 19کے بعد اب بیرڈ فلو نے پھر سر اُٹھالیا : جموں کشمیر میں برڈ فلو کے خطرات پھر سے منڈلانے لگے
سرینگر/06جنوری: بھارت میں کووڈ 19کی وبائی بیماری میں مبتلاء مریضوں میں جہاں بتدریج کمی آرہی ہے وہیں پر برڈ فلو نے ایک بار پھر سر اُٹھالیا ہے جس کے نتیجے میں جموںکشمیر میں بھی برڈ فلو اپنے پر پھیل سکتا ہے اس سلسلے میں ماہرین صحت نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے ۔ ادھر محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے وادی وارد ہونے والے مہمان پرندوںسے نمونے حاصل کرنے کا عمل شروع کردیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کووڈ 19کی وبائی بیماری کے کیسوں میں بھارت میں بتدریج کمی دیکھنے کو ملی رہے جبکہ وادی کشمیر میں بھی وائرس کے اثرات کم ہوتے جارہے ہیں اور نئے معاملات میں کمی کے ساتھ ساتھ شرح اموات بھی گھٹ رہی ہے تاہم بھارت کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی برڈ فلو کے بادل پھر سے منڈلانے لگے ہیں ۔ جموں کشمیر کی ہمسایہ ریاست ہماچل پردیشن میں بورڈ فلو کے کئی کیس سامنے آنے کے بعد جموں کشمیر یوٹی انتظامیہ نے الرٹ جاری کیا ہے ۔ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ طب نے وادی وارد ہونے والے مہمان پردنوں سے نمونے حاصل کرنے کا عمل شروع کیا ہے اور ابتدائی طور پر قریب 25 پرندوں کے نمونے حاصل کئے جاچکے ہیں ۔ اس دوران محکمہ وائلڈ لائف نے بتایا ہے کہ یہاں آنے والے پرندوں کی جانچ سے پتہ چلے گا کہ ان میں سے کوئی برڈ فلو سے متاثر تو نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ بھارت کے مختلف شہروںمیں برڈ فلو پھر سے پھیل رہا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کریلا،دلی اور دیگر شہروں میں برڈ فلو ایک بار پھر نمودار ہوا ہے جس پر مرکزی وزارت صحت نے ہدایات جاری کی ہے کہ برڈ فلو متاثرہ علاقوں میں سروے ٹیم بھیج دی جائے تاکہ وقت پر اس کا تدارک کیا جاسکے ۔ ادھر ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ جموں کشمیر میں بھی برڈ فلو وارد ہوسکتا ہے اور اس کے خطرات بہت زیادہ ہیں کیوں کہ جموں کشمیر کو جو مرغ سپلائی ہوتی ہے وہ دلی ، ہریانہ اور دیگر منڈیوںسے ہوتی ہے جس کے نتیجے میں یہاں پر بھی برڈ فلو کا خطرہ ہے ۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ سردیوں میں گرمی کے بنسبت فلو زیادہ دیر تک زندہ رہ سکتا ہے اور اس کے پھیلنے کے زیادہ خدشات رہتے ہیں جبکہ برڈ فلو زیادہ درجہ حرارت سے ختم ہوجاتا ہے ۔ یاد رہے کہ جموں کشمیر میں پہلے ہی کووڈ 19کی وبائی بیماری پھیل چکی ہے جبکہ سوائن فلو بھی سردیوں میں پھر سے متحرک ہوجاتا ہے ۔ ( سی این آئی)
Comments are closed.