سانحہ سوپر کی 27ویں برسی ; قصبے میں مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال سے معمولاتی زندگی متاثر

سرینگر /06جنوری /سی این آئی / 6جنوری 1993کے آگ و آہن کی 27ویں برسی پر شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میںسے ہڑتال کے نتیجے میں زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی جبکہ اس واقعہ کو لیکر مقامی انجمنوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملوث فورسز اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی مانگ کی ہے تاکہ لوگوں کو انصاف مل سکے۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق 6جنوری 1993کے آگ و آہن کے واقعے کے خلاف جس میں 96افراد کی جانیں اور کروڑوں روپیہ مالیت کی املاک کو راکھ میں تبدیل کر دیا گیا تھا کے اس دلدوز واقعہ کے خلاف شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں مکمل ہڑتال سے زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ، کاروباری ادارے ٹھپ رہے ، سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل رہی ۔ اس موقعہ پر مقامی تجارتی انجمنوں اور دیگر سول سوسایٹی ممبران نے 6جنوری 1993تاریخ کا وہ منہوس ترین دن ہے جب فورسز اہلکاروںنے انسانیت کا گھلا گھونٹ کر عام شہریوں کو گولیوں سے نہ صرف بوندھ کر رکھ دیا بلکہ 20افراد کو زندہ جلانے کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپیہ مالیت کی جائیداد کو گن پاوڈر کے ذریعے نذر آتش کر دیا ۔انہوں نے کہاکہ تاریخ کا یہ سیاہ ترین دن تھا ۔ مقامی انجمنوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملوث فورسز اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی مانگ کی ہے تاکہ لوگوں کو انصاف مل سکے۔ ( سی این آئی)

Comments are closed.