بھاری برفباری کا سلسلہ چار روز بعد تھم گیا ، وادی میں موسمی صورتحال میں آئی بہتری
آج سے آئندہ کچھ دنوں تک موسمی صورتحال مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ، لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل
وادی کا زمینی و فضائی رابطہ دیگر ریاستوں سے چوتھے روز بھی بحال نہ ہوسکا
سرینگر/06جنوری: پیرپنچال کے بدھ کی صبح کچھ گھنٹوں تک ہلکی برفباری کے بعد موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں بدھ کی اعلیٰ صبح تک برفباری کا سلسلہ جاری رہا تاہم بعد دوپہر موسم میں بہتری آئی اور برفباری کا سلسلہ روک جانے کے علاوہ ہلکی دھوپ میں نکلی آئی۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ سمیت درجنوں رابطہ سڑکیں ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند ہوئی جبکہ کم روشنی کی وجہ سے سرینگر کے بین الاقوامی ہوئی اڈے پر فضائی ٹریفک کی بھی متاثر رہا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے کچھ دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ۔ سی این آئی کے مطابق واادی کے شمال و جنوب کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی مسلسل چوتھے روز بھی صبح کے قریب 11بجے تک برفباری کا سلسلہ بھر جاری رہا ۔شہر سرینگر سمیت وادی کے دوسرے اضلاع میں منگل کی شام سے ہی تازہ برفباری کا تازہ سلسلہ شروع ہوا جو بدھ کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلی ہی بدھ کے بعد دوپہر سے موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا تھا ۔وادی کے شمال و جنوب میں واقع دیگر اضلاع میں بھی تازہ برفباری ہوئی ہے ۔میدانی علاقوں کے برعکس بعض بالائی علاقوں میں بھاری برفباری ہوئی ہے۔کپوارہ،بارہمولہ ،بڈگام ،گاندربل ،پلوامہ ،اننت ناگ ،شوپیان اور کولگام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان تمام اضلاع کے میدانی علاقوں میںہلکی سے درمیانی درجہ تک کی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔اس دوران سونہ مرگ،لداخ کے بیشتر علاقوں ، پہلگام ، مڑھل ، ٹیٹوال ، گریز ،زوجیلااور اوڑی کے بالائی علاقوں میں بھی تازہ برفباری کی اطلاعات ملی ہیں۔ پہلگام ،آڑو، چندن واڑی ،سونہ مرگ ،زوجیلا ، گگن گیر ،گنڈ ،یوسمرگ ،افروٹ ،سادھنا ٹاپ ،فرکیاں گلی ،میلیال ،مڑھل اور اس کے مضافاتی علاقوں میں اوسطاً ایک سے تین فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔تازہ برفباری کے بعد بدھ کے بعد دوپہر سے وادی کشمیر میںموسم میں بہتری آئی اور دن میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی دیکھنے کو ملی ۔ ادھر موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے باوجود بھی سرینگر جموں شاہراہ پر چوتھے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت بند ررہی جبکہ کم روشنی کی وجہ سے سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کو تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی میںاگلے 24گھنٹوں تک مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے اگلے چند روز تک موسمی صورتحال بہتر رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ ( سی این آئی)
Comments are closed.