13 جنوری کو ہندستان میں لگایا جا سکتا ہے کورونا وائرس کا پہلا ٹیکہ/صحت سکریٹری

یوٹی جموں کشمیر میں بھی فروری کے ابتدائی دنوں میں ویکسین عام لوگوں کیلئے دستیاب ہوگا

سرینگر/06جنوری: جموں کشمیر سمیت بھارت کے دیگر شہروں میں فروری کے اول تک عام لوگوں کیلئے کووڈ19کا ویکسین دستیاب ہوگا جبکہ 13جنوری کو بھارت میں پہلا ٹیکہ لگایا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر سمیت بھارت کے دیگر شہروں میں عام لوگوں کیلئے فروری کے پہلے ہفتے تک کووڈ 19مخالف ویکسین دستیاب ہوگا۔ اس کی جانکاری مرکزی سیکریٹری صحت نے دی ہے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ ڈرائی رن کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی ہے اور اب عام لوگوں کیلئے ویکسین کے استعمال کو بھی منظوری ملنے کے بعد امکان ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں ہی پورے بھارت میں ٹیکہ کاری کا کام شروع ہوگا۔ مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ ہندستان میں کورونا وائرس کی پہلی ویکسین 13 جنوری کو دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی یوز اتھورائزیشن جس دن ہوا ہے اس کے 10 دن کے اندر ٹیکہ کاری شروع ہونے کی پوری تیاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کے لئے سیشن بانٹنے کا پورا عمل الیکٹرانکلی ہو گا۔ استفادہ کنندہ کو ویکسینیشن ہوا یہ ڈیجیٹل ریکارڈ کیا جائے گا اور اسے اگلا ڈوز لینے کب آنا ہے اس کی جانکاری بھی اسے ڈیجیٹل طور پر ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لینے کے بعد اگر اس کا کوئی برا اثر ہوتا ہے تو اس کی رئیل ٹائم رپورٹنگ کے لئے کوون ویکسین ڈلیوری مینجمنٹ سسٹم میں التزام کیا گیا ہے۔چیف سکریٹری نے کہا کہ کوون پلیٹ فارم ہم نے ہندستان میں بنایا ہے لیکن یہ دنیا کے لئے ہے۔ جو بھی ملک اس کا استعمال کرنا چاہے گا حکومت ہند اس میں اس کی مدد کرے گی۔ بھوشن نے کہا کہ صحت کارکنان اور فرنٹ لائن ورکرز کو کوون پلیٹ فارم (ویکسینیشن کے لئے) پر اپنا رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی، ان کا ڈیٹا پہلے ہی ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنال، ممبئی، چنئی اور کولکاتہ میں واقع جی ایم ایس ڈی نامی 4 ابتدائی ویکسین اسٹور ہیں اور ملک میں 37 ویکسین اسٹور ہیں۔ وہ ٹیکوں کو تھوک میں جمع کرتے ہیں اور پھر انہیں آگے تقسیم کرتے ہیں۔صحت سکریٹری نے کہا کہ اسٹور کئے گئے ٹیکوں کی تعداد اور درجہ حرارت ٹریکر سمیت سہولت کی ڈیجیٹل طور پر نگرانی کی جاتی ہے۔ ہمارے پاس ملک میں ایک دہائی سے زیادہ وقت سے یہ سہولت ہے۔( سی این آئی)

Comments are closed.