عمر عبداللہ کی سرحدی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ میٹنگ

سرینگر، 8 مئی

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سرحدی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ جمعرات کو ایک اور میٹنگ کی انہوں نے کہا کہ ضروری سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں واضح رہے کہ پاکستانی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی گئی شدید شیلنگ کے نتیجے میں بدھ کو جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں کم از کم 13 عام شہریوں کی موت جبکہ 60 دیگر زخمی ہو گئے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

حکام سرحدی بستیوں کے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اور انہیں ہر ممکن مدد و سہولیت فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل ہے جس کے نتیجے میں درجنوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔عمر عبداللہ نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کہا: ‘ زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سرحدی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ آج ایک اور میٹنگ کی’۔انہوں نے کہا: ‘ ضروری سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں’

Comments are closed.