سرینگر/04جنوری: لاو ے پورہ جھڑپ میں جنوبی ضلع پلوامہ اور شوپیان سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد جنوبی ضلع پلوامہ میں سوموار کو مسلسل چھٹے روز بھی موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل رہی جس کے نتیجے میں صارفین خاص طور پر طلبہ کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بدھ کے روز لاوئے پورہ سرینگر میں مسلح تصادم آرائی کے دوران پلوامہ اور شوپیان سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کی خبر پھیلتے ہی جنوبی ضلع پلوامہ اور شوپیان کے بیشتر علاقوں میں انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی اگرچہ تین روز بعد شوپیان میں انٹر نیٹ خدمات بحال کی گئی تاہم پلوامہ میں مسلسل بند پڑی ہوئی ہے اور چھ روز گزرنے کے بعد بھی ابھی تک ضلع میں انٹر نیٹ خدمات بحال نہیں کی گئی ہے ۔انٹر نیٹ خدمات کی معطلی کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صارفین نے اس عمل کو صارفین کے ساتھ مذاق کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کشمیر میں انٹر نیٹ خدمات محض نام کی بنی ہوئی ہے ۔ انٹر نیٹ خدمات کی عدم دستیابی کے باعث صارفین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہوئی ۔ ادھر حکام کا کہنا تھا کہ موبائیل انٹر نیٹ خدمات سیکورٹی وجوہا ت کی بنا پر معطل کر دی گئی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.