معمول کی زندگی بری طرح متاثر ،وادی کا فضائی و زمینی رابطہ بیرون دنیا سے دوسرے روز بھی منقطع
اگلے 24گھنٹوں میں بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری کی پیشگوئی ، 06جنوری سے موسم میں تبدیلی کا امکان
سرینگر/04جنوری: پیر پنچال کے آر پار سوموار کو مسلسل دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا ۔ جنوبی کشمیر میں جم کر برفباری ہوئی جبکہ شہر سرینگر اور شمالی کشمیر میں درمیانی درجے کی برفباری سے معمول کی زندگی بری طرح سے متاثر رہی جبکہ چلہ کلاں کی شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیا۔برفباری کے نتیجے میں وادی کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطہ دوسرے روز بھی منقطع رہا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 06جنوری کی شام سے ہی موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سنیچروار اور اتوار کی درمیابی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں رواں سال کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی جس کا سلسلہ سوموار کو دوسرے روز بھی جا ری رہا ۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے علاقوں میں جم کر برفباری ہوئی اور کہیںمقامات پر ایک سے دو فٹ جبکہ کہیں ایک جگہوںپر سے تین فٹ برف ریکارڈ کی گئی ۔ سرینگر ، پلوامہ ، شوپیان ، اننت ناگ اور کولگام کے علاوہ پیر پنچال کی پیاڑیوں اور جواہر ٹنل پر بھاری برفباری ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اس کے برعکس شمالی کشمیر میں کم ہی برف ریکارڈ کی گئی ۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے علاقوں میں سوموار کو بھی دن بھر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث معمول کی زندگی بری طرح سے متاثر رہی ۔ ادھر پہہلگام ، ٹنگمرگ ، شوپیان ، بڈگام اور دیگر کئی علاقوںکے ساتھ ساتھ گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں اور جنوبی کشمیر کے کے علاقوں میں خشک سالی کے بعد برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا جو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں اتوار کی صبح سے ہی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے پہاڑی علاقوں میں بھی بھاری برفباری ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے پہاڑیوں پر 1فٹ سے 1.5فٹ برف پڑی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ایک سے دو فٹ برف ہوئی۔اسی طرح کی اطلاعات پلوامہ ، اننت ناگ اور کولگام سے بھی موصول ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ وسطحی ضلع بڈگام کے دور دراز علاقوں میں بھی شدید برفباری سے سخت سردی پیدا ہوئی۔ گاندربل ، کنگن اور سونہ مرگ میں شدید برفباری کے نتیجے میں سونہ مرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ادھر شہر آفاق گلمرگ میں ہوئی شدید برفباری سے وہاں سیر پر آئے ہوئیے سیلانیوں نے برفباری کا خوب مزہ لیا ۔ برفباری کے نتیجے میں گلمرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثرہ ہوئی ۔ گلمرگ سے ٹنگمرگ جانے والی گاڑیوں کو اُسی صورت میں اجازت دی جائے گی جب وہ ٹائروں پر چین لگائیں گے اور اس روٹ پر صرف 4×4گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہوگی۔ادھر وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا قہر جاری ہے ۔ دریں اثناء سرینگر جموں شاہراہ پر ہوئی ہوئی تازہ برفباری کے نتیجے میں شاہراہ کے دونوں اطراف دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل حمل کی اجازت نہیں دی گئی ۔ جس کے نتیجے میں شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئی ہیں ۔ اس دوران مغل روڑ اور اس کے گردونواح علاقوں میں ہوئی برفباری سے مغل روڑ کو ٹریفک کی آواجاہی کیلئے بند کردی گئی ہے ۔ اس دوران زوجیلااور سونہ مرگ میں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریف کی آواجاہی بند کردی گئی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 06جنوری بعد ہی بہتری آنے کی امید ہے ۔ ادھر کم روشنی کے باعث سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دوسرے روز بھی فضائی خدمات بھی متاثر رہی ۔
Comments are closed.