ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ ؛ جنوبی کشمیر کے بیشتر میں پھر انٹر نیٹ خدمات معطل ، صارفین پریشان

سرینگر/19دسمبر /سی این آئی// جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل و بلدیاتی چنائو کیلئے آخری مرحلے کی ووٹنگ کے چلتے جنوبی کشمیر سنیچروار کو دوسرے روز بھی موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند رہی جس کے نتیجے میں صارفین میں غم و غصہ کی لہر پا ئی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیرمیں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے تحت سنیچروار کو منعقد ہونے والی پولنگ کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں جن میں پلوامہ ، شوپیان ،اور اننت ناگ قابل ذکر ہے میں سنیچروار کو مسلسل دوسرے روز بھی انٹر نیٹ خدمات معطل رکھی گئی جس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صارفین نے اس عمل کو صارفین کے ساتھ مذاق کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے تما م اضلاع میں ووٹنگ ہوئی تاہم صرف جنوبی کشمیر کے اضلاع میں ہی انٹر نیٹ خدمات معطل کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔جنوبی کشمیر کے تمام اضلا ع میں ووٹنگ سے ایک دن قبل ہی موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی جس کے نتیجے میں صارفین نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس ضمن میں صارفین نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے دیگر حلقوں میں بھی انتخابات کئے گئے تاہم وہاں پر انٹرنیٹ سروس حسب معمول چالو رہی تاہم جنوبی کشمیر کے ساتھ ہی اس طرح کا استحصالی اور تعصب کا سلوک روا جارکھا ہے ۔ادھر حکام کا کہنا تھا کہ جنوبی کشمیر میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات سیکورٹی وجوہا ت کی بنا پر معطل کر دی گئی ۔ خیال ہے کہ جموںکشمیر میںآج سے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آٹھویں مرحلہ منعقد ہوا ۔

Comments are closed.