سرینگر/19دسمبر : پولنگ سٹیشن سلواہ مینڈھر میں دو امیدواروں کے حامیوں کے مابین ہاتھ آپائی میں 5افراد زخمی ہوئے جبکہ عوامی اتحاد کا ایک امیدوار اور ایک آزاد امیدوار بھی زخمیوں میں شامل ہیں ۔ ادھر پونچھ میں انتخابات کے دوران امیدواروں کے حامیوںکے مابین جھڑپوں میں عوامی اتحاد کے ایک امیدوار اورکانگریس امیدواروں سمیت متعددافرادزخمی ہوئے ہیں جبکہ پتھرائو کی زدمیں آکر امیدواروںکے دو محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پونچھ میں ایک کانگریس امیدوار اور ان کے دو ذاتی محافظ اُس وقت زخمی ہوئے جب وہاں پر مختلف امیدواروں کے حامیوں کے مابین جھڑپیں شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پتھرائو بھی شروع ہوا جس کی زد میں آکر کانگریس امیدوار پروین سرور اور ان کے محافظ پی ایس او مظہر حسین شاہ اور اگراز احمد خان زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر ایس ڈی ایچ منڈھیر پہنچایا گیا ۔بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ دریں اثناء ذرائع کے مطابق محمد اشفاق آزاد امیدوار اور گپکار الائنس کا امیدوار زیشان رینہ جو کہ نیشنل کانفرنس کے ساتھ وابستہ ہے ووٹنگ کے دوران مخالف جماعت کے حامیوں کے ساتھ ہاتھ آپائی میں زخمی ہوئے جبکہ ان کے علاوہ دیگر محمد خالق، نذیر احدم ، افتخاراحمد، بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی او مینڈھر جعفری نے کہا ہے کہ اس معاملے کی چھان بین چل رہی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.