ایک دن کی معطلی کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پرٹریفک کی نقل و حمل دوبارہ بحال
تاریخی مغل روڑ ، سرینگر لہہ شاہراہ پر گزشتہ 10روز سے ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند
سرینگر/19دسمبر: سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہنے کے بعد سنیچروار کی صبح گاڑیوں کی آمد رفت دوبارہ بحال کر دی گئی تاہم سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر گزشتہ ایک ہفتے سے زائد ٹریفک کی آمد رفت بند پڑی ہوئی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے قاضی گنڈ سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کے روز سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی تاہم سنیچروار کی صبح شاہرا ہ پر ٹریفک کو دوبارہ بحال کر دیا گیا اور یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے مطابق گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی جانب جانے کی اجازت دی گئی ۔ ادھر محکمہ ٹریفک کے مطابق آج یعنی اتوار کو موسمی صورتحال ساز گار رہنے کی صورت میں گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت ہو گی ۔ محکمہ ٹریفک کے مطابق کووڈ 19کے رہنمائے خطوط پر مکمل عملد ر آمد کے علاوہ مسافروںکے جان و مال کی حفاظت اور سڑک کی حالت کو دیکھ کر مخالف سمت سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ادھربرفباری کے بعد تاریخی مغل روڑ اور سرینگر لہہ شاہراہ پر گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔ 434کلو میٹر سرینگر۔لیہ شاہراہ پر بھی گزشتہ 12دنوں سے ٹریفک کی آمد رفت بند پڑی ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ صبح سے ہی شاہراہ کے دونوں طرف پروجیکٹ وجیک اور باڈر روڈ آرگنائزیشن نے شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے۔
Comments are closed.