حج 2021بھارت سے 2100بغیر محرم خواتین سفر محمود پر جارہی ہیں؛ 2020کے عازمین کو پہلے ترجیح دی جارہی ہے / وزیر مملکت برائے اقلیتی امور

سرینگر/18دسمبر: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ حج 2021کیلئے درخواست جمع کرنے والی خواتین بغیر محرم کے فرائض حج اداکرسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جن خواتین نے بغیر محرم کے حج پر جانے کی عرضی دی ہے ان کیلئے اب محرم کا ساتھ رکھنا ضروری نہیں ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیر حج و عمرہ اور اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ حج 2021کیلئے جن خواتین نے بغیر محرم کے حج پر جانے کی درخواستیں دیں ہیں وہ اب بغیر محرم کے حج پر جاسکتیں ہیں۔انہوںنے کہا کہ اب تک 2,600خواتین نے بغیر محرم کے حج پر جانے کی درخواستیں جمع کیں ہیں جن میں سے 2,100کو حج کیلئے منتخب کیا گیا ہے جنہوں نے حج 2020کیلئے درخواستیں دیں تھی تاہم کوروناوائرس کی وبائی بیماری کے پیش نظر سعودی عربیہ نے کسی بھی بیرونی ملک عازم حج کی اجازت نہیں دی تھی تاہم امسال اب پہلے ان ہی سابقہ عازمین کو ترجیح دی جارہی ہے ۔خواتین کو بغیر محرم کے فرائض حج اداکرنے کی اجازت پہلے 2018کو دی گئی تھیں جب 1300خواتین بغیر محرم کے سفر محمود پر روانہ ہوئیں اور 2019میں 1800خواتین بغیر کسی مرد محرم کے فریضہ حج اداکرچکیں جبکہ حج 2020کیلئے 2100خواتین کو اجازت ملی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہا حج 2021کیلئے اب تک 40,000عازمین نے درخواستیںدی ہیںجن میں سے بغیر محرم کی 500خواتین شامل ہیں جبکہ گزشتہ برس کے حج کوٹہ سے 2100خواتین بغیر محرم کے حج پر جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں سی ای او ایم اے خان نے کہا کہ اس زمرے میں جو خواتین سفر محفود پر جارہی ہیں ان سبھی کووبائی وائرس کے سلسلے میں جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کرنا لازمی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کووڈ 19ویکسین اگر عازمین کیلئے مختص رکھا جائے گا تو سعودی عرب سے حج کوٹہ میں اضافہ کرنے کیلئے کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بھارت کو 2لاکھ عازمین کا کوٹہ دیا گیا ہے تاہم اگر ویکسین دستیاب نہ ہوگا تو سبھی عازمین کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ملے گی ۔ حج 2021کیلئے عازمین جون جولائی کو روانہ ہورہے ہیں ۔

Comments are closed.