بی جے پی جموں کشمیر میں سب سے بڑی پارٹی کے بطور ابھر کر سامنے آئی گئی ، ڈی ڈی سی کمیٹیاں ہماری ہوگئیں / ترون چگھ
انتخابات میں شرکت کرکے عوام نے گپکار گینگ کے تمام منصوبوں کو خاک میںملا دیا ، تعمیر و ترقی کیلئے وعدہ بند
سرینگر/18دسمبر: بی جے پی جموں کشمیر میں سب سے بڑی پارٹی کے بطور ابھر کر سامنے آئی گی کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے جموںکشمیر انچارج ترن چگھ نے کہا ہے کہ ’’ گپکار گینگ ‘‘ کے تمام منصوبوں کو عوام نے خاک میںملا دیا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں کشمیر میں بی جے پی کے امید وار ہی ڈی سی ڈی سیٹوں پر فائض ہونگے ۔ سی این آئی کے مطابق ایک انگریزی روزنامہ کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں بی جے پی کے جموں کشمیر انچارج ترون چگھ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں عوام نے ڈی ڈی سی انتخابات میں بڑھ چڑکر حصہ لیا اور بی جے پی کو منڈیٹ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں کشمیر میں سب سے بڑی ابھر کر سامنے آئی گی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات میںلوگوں نے بلا کسی خوف کے شرکت کی اور بلوٹ کے بجائے بلٹ کو ترجیح دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح تعمیر و ترقی ہے اور ہم نے دیکھا کہ گپکار گینگ کے لوگ عوام کو انتخابات میں شرکت کرنے سے دور رکھتے تھے تاہم ان کے تمام منصوبوں کو عوام نے خاک میںملادیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے دفعہ370کی راگ اپنائی تھی جس کے ذریعے یہاں کے عوام کو گمراہ کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار نے اس خصوصی پوزیشن کو ختم کرکے عوام کو وہ سارے حقوق فراہم کئے جہاں ملک کے دیگر ریاستوں میں عوام خاص کر خواتین کو حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کی نئی خواہشیں ہے اور ان کا نظریہ بھی تبدیل ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر کے نوجوان اب گولیاں نہیں بلکہ طبی و تعلیمی سہولیات چاہتے ہیں ۔ چگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندری مودی کی فلاحی اسکیمیں جموں کشمیر کے نوجوانوں کیلئے اب فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں کشمیر کے عوام کو بندوق کے سائے سے نکل کر تعمیر و ترقی کے نئے دور کی طرف لے جانے کے لئے پرعزم ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بی جے پی کے حق میں ووٹ ڈالیں تاکہ جموں کشمیر کو تعمیر و ترقی کی نئی اونچائیوں پر پہنچایا جا سکے ۔
Comments are closed.