بھارت مستقل کی جنگ ملکی سطح پر تیار کردہ جدید ہتھیاروں سے جیتے گا /بپن راوت

مقامی سطح پر تیار کردہ ہتھیاروں سے فو ج کی تینوں شاخوں کی طاقت مزید بڑھ جائے گی

سرینگر/18دسمبر: چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت نے کہا ہے کہ بھارت مقامی سطح پر تیار کئے جارہے جدید ہتھیاروں کی بدولت مستقبل کے تمام جنگ جیت سکتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق چیف ڈیفنس سٹاف بپن راوت نے کہا ہے کہ ڈی آر ڈی اونے آرمڈ فورسز کو خوداختیاری بننے میں کافی مدد کی ہے اور مقامی سطح پر تیارکئے جارہے جدید ہتھیاروں کی بدولت بھارت مستقبل کے جنگ جیت سکتا ہے۔ راوت نے کہا کہ مستقبل کے جنگ ’’فیوچر وار‘‘ میں کام آنے والے جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیار جو مقامی سطح پر بن رہے ہیں سے بھارتی کی تینوں فوجی کمان جن میں بری، بحری اور فضائی فوج ہے کافی طاقت ور بن رہی ہے اور ملک اب ہر طرح کے بیرونی چلینج کاسامناکرنے کا اہل بن گیا ہے ۔ ڈی آر ڈی ڈی کی تقریب پر بولتے ہوئے جنرل راوت نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے ڈی آر ڈی او نے آرمڈ فورسز کوخود انحصار ی بننے میں مدد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوج کو اس وقت وسٹرن اور نارتھرن بارڈر پر کافی چلیج درپیش ہیں تاہم جس راستے پر آج بھارت کھڑا ہے ہم مستقبل کے جنگ جیتنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خود مختیار اور سالمیت میں خودانحصاری کافی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں جس کیلئے ڈی آر ڈی او کام کررہا ہے ۔بپن راوت نے کہا کہ اس وقت ملک میں پرائیویٹ انڈسٹری کو تقویت دینے کی ضرورت ہے جن کو تعاون کی ضرورت ہے ۔

Comments are closed.