بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ جنگوں اور خطرات کی بھی نوعیت بھی بدل رہی ہے؛ ملک کا دفاعی نظام کافی مضبوط ، کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے /راجناتھ سنگھ

سرینگر/18دسمبر: بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ جنگوں اور خطرات کی بھی نوعیت بھی بدل رہی ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مستقبل میں بھارت کے سامنے سیکورٹی سے متعلق مزید معاملات پیدا ہوسکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ملک کا دفاعی نظام کافی مضبوط ہے اور بھارت کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملٹری لٹریچر فیسٹیول۔2020 میں شرکت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ ، خطرات اور جنگوں کی نوعیت بھی بدل رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ، بھارت کے سامنے سیکیورٹی سے متعلق مزید معاملات پیدا ہوسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے فورا بعد ہی ، میں نے ایک کمیٹی تشکیل دی وہ ہماری سرحدی تاریخ اور اس سے منسلک جنگوں کو لوگوں تک آسان طریقے سے پہنچانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ اس میںکوئی شک نہیں ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بدل رہا ہے اور آنے والے وقت میں ہمیں کافی سیکورٹی چیلنجوں کا سامنا ہوگا ، تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت اب ایک طاقتور ملک کے طور پر اُبھر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا دفاعی نظام اب کافی مضبوط ہے اور کوئی بھی ملک چاہئے وہ ہمارا پڑوسی ملک اب کبھی بھی دوبارہ ہمار ے خلاف محاذ کھولنے کی جرات نہیںکرگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی قیادت کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ کشمیر میںپھیلائی جارہی تخریب کاری کو بند کریںکیوںکہ بھارت اب ایک طاقتور ملک کے طور پر اُبھر رہا ہے اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے پہلے بھی دیکھا گیا اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا کہ کوئی بھی ملک بھارت کی کمزور ی کا للہکار ے گا تو اس کو بھر پور انداز میںجواب دیا جائے گا ۔

Comments are closed.