سرینگر/15دسمبر: مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہند چین کشیدگی کے چلتے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہمارے بہاد فوجیوں کی کارورائی سے چینی فوج واپس جانے پر مجبور ہو گئی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق آیف آئی سی سی کے جنرل اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمالیہ کے محاذوں پر تعینات ہماری فوج نے یہ ثابت کرکے دیکھا کہ ملک کی سالمیت کو کبھی خطرہ لاحق نہیں ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لداخ میں چینی فوج کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ہمارے فوج نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ چینی فوج خود ہی واپس جانے پر مجبور ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان جوانوںکی بہادری یاد ہے جنہوں نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کردیں۔ ملک ہمیشہ ان کا ممنون ر ہے گا۔‘‘راجناتھ سنگھ نے کہا کہ لداخ میںہی نہیں بلکہ جموں کشمیر میں تعینات ہماری فوج نے عسکریت کا صفایا کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری فوج نے جس بہادری سے جموں کشمیر میںامن و قانون کی بحالی کیلئے قربانیاں پیش کی ہے وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے سب سے بڑے جمہوری ادارے پر حملہ کروانے ملک کو اپنے ارادوں میں ناکامی کے سوا کچھ بھی نہیں ملا جس کا ثبوت آج جموںکشمیر میں لوگوں کی بڑی تعداد ووٹنگ میں حصہ لینا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ برس دفعہ 370کی منسوخی سے جموں کشمیر کے عوام بہت خوش ہیں جس کے نتیجے میں سخت سردی کے باوجود بھی ہماری مائیں ،بہنیں اور بُزرگ ووٹ ڈالنے کیلئے لمبی لمبی قطاروں میں دیکھے جارہے ہیں۔انہوں کہا کہ جموں کشمیر کی سرحدی ہوں یا لداخ میں چین کے ساتھ لگنے والی سرحدیںبھارت کے سپوتوں نے ہر محاذ پر بہادری دکھاکر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.