پلوامہ میں آٹو رکھشاء سے کلاشنکوف اور میگزین برآمد؛ آٹو ڈرائیور گرفتار، پولیس نے آٹو کواپنی تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کی

سرینگر/16دسمبر/سی این آئی// ضلع پلوامہ میں فورسز نے ایک ناکہ کے دوران آٹور رکھشاء کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران آٹو سے ایک کلاشنکوف اور دیگر گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ آٹو ڈرائیور کو بھی گرفتار کرکے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ملک پورہ نامی علاقے میں فورسز نے ایک ناکہ لگایا جس دوران وہاں سے گزرنے والے ایک آٹو کو روک کر جب ا س کی تلاشی لی گئی تو آٹو سے ایک AK 47رائفل (کلاشنکوف ) ایک مگزین برآمد کرلیا گیا جبکہ آٹو ڈرائیور مدثر احمد کو موقعے پر ہی گرفتار کرلیا گیا جس سے اسلحہ کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آٹو میں اور کوئی سوار تھا یا نہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شام دیر گئے پلوامہ میں ہی گولیوں کی کچھ آوازیں سنی گئیں تھیں جس کے بعد پلوامہ ٹاون میں فوج ، فورسز اور پولیس نے محاصرہ کیا تھا تاہم اُس وقت کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔

Comments are closed.