ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کیلئے ووٹنگ آج ، تمام انتظامات کو حمتی شکل دی گئی / الیکشن کمشنر کے کے شرما

جموں کے 94 اور کشمیر میں 1038 پولنگ بوتھ انتہائی حساس، ووٹنگ میںرخنہ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی

انتخابات میں جیت درج کرنے کے بعد امید واروںکو معقول سیکورٹی فراہم کی جائے گی

سرینگر/15دسمبر: جموں کشمیر میں بدھ ضلع ترقیاتی کونسل ، بلدیاتی و ضمنی چنائو کے ساتویں مرحلے کے تحت ہونی والی ووٹنگ کیلئے تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے کی بات کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کہا کہ بدھ کو 31 حلقوں میں ووٹنگ ہونے جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ساتویں مرحلے کیلئے کل ملا کر 298امید وار میدان میں ہے جبکہ ووٹنگ کیلئے جموں کشمیر میں 1852پولنگ مراکز کا قیام عمل میںلایا گیا ہے ۔ اسی دوران انہوں نے واضح کر دیا کہ ووٹنگ عمل میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارورائی کی جائے گی جبکہ جیت حاصل کرنے والے امید واروںکو نتائج کے اعلان کے بعد سیکورٹی فراہم کی جائے گی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کہا کہ ڈی ڈی سی چنائو کے ساتویں مرحلے کے تحت بدھ کو ہونی والی ووٹنگ کیلئے حفاظتی انتظامات مناسب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 280 ڈی ڈی سی حلقہ ہیں جن میں سے 221 حلقوں کے لئے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں۔ اب صرف 59 رہ گئے ہیں۔ شرما نے کہا کہ 59 میں سے 31 کل ووٹنگ ڈالیں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 31 ڈی ڈی سی انتخابی حلقوں میں سے جو رائے دہی کے لئے جارہے ہیں ان میں سے 13 کشمیر میں اور 18 جموں میں ہیں۔ کل 6..8787 لاکھ رائے دہندگان ووٹ ڈالنے کے اہل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ساتویں مرحلے کیلئے 298 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 148 کشمیر اور 150 جموں میں ہیں۔ جموں و کشمیر میں پولنگ اسٹیشنوں کے بارے میں الیکشن کمشنر نے بتایا کہ 1068 پولنگ ہیں جن میں سے 1038 انتہائی حساس کشمیر میں ہیں جبکہ جموں خطے میں ، 785 پولنگ بوتھ ہیں جن میں سے 94 انتہائی حساس ہے ۔ الیکشن کمشنر نے واضح کر دیا کہ اگر کوئی شرپسند انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف سختی کی جائے گی۔نٹی پورہ سرینگر میں پولیس کانسٹبل کئی ہلاکت پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کے کے شرما نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ڈی ڈی سی میں جیتنے والے امیدواروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے منظور کے معاملے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

Comments are closed.