شمال و جنوب میں منشیات کے خلاف پولیس کی مہم تیز ؛ گاندربل اور اونتی پورہ میں 05 منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ مادہ برآمد

سرینگر/13دسمبر : منشیات کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے گاندربل اور اونتی پورہ پولیس نے پانچ منشیات فروشوںکو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ اور نقدی رقم برآمد کر لیا۔ سی این آئی کے مطابق پولیس پوسٹ شادی پورہ نے سمبل پل کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر نمبر JK07- 0744 کو روکنے کر تلاشی لی جس میں دو افراد سوار تھے ۔ دوران تلاشی پولیس نے ان کے قبضے سے300 گرام چرس برآمد کر لیا۔ ان کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زیر حراست رکھا گیا۔ ان کی شناخت شاہ نواز احمد وار اور منظور احمد رینا ساکنانہ ریزن کلن گاندربل کے طور پر ہیں۔پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گاندربل میںقانون کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 248/2020 کو اندراج کیا گیا، ااس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔اسی طرح سے اونتی پورہ پولیس نے پانپورہ علاقے میں گیس پلانٹ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک تویرہ گاڑی زیر نمبر JK01AK-9899 کو روک کر تلاشی شروع کی ، جس میں تین افراد سوار تھے۔ ان کی شناخت یاور یوسف صوفی ، لطیف احمد وانی ساکنانہ کدلہ بل پامپور اور بلال احمد شیخ ساکن کدلہ بل پامپور حال چیک پہرو بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ چیکنگ کے دوران اان کے قبضے سے 13کلوگرام خشخاش پوست اور نقدی رقم ،000 ،32 برآمدکر لیا گیا ۔ انہیں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میںقانون کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 104/2020 درج کیا گیااس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.