کووڈ ویکسین کو ہر کسی کیلئے لازمی قراردیا جائے ؛ پہلے مرحلے کے تحت ہیلتھ ورکروں کو ٹیکہ لگایا جائے؛ ڈاک

سرینگر/13دسمبر : ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ کووڈ ویکسین کوہر کسی کیلئے لازمی قراردیا جائے تاکہ وائرس کی بیماری پر قابو پایا سکے اور اموات کی شرح کم ہو۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ جیسا کہ ویکیسن اب تیار ہورہا ہے اور اس کو آخری مرحلے میں آزمائش بھی مکمل ہوچکی ہے تو وادی کشمیر میں ویکیسن کو ہر کسی کیلئے لازمی قراردیا جائے ۔ تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جاسکے ۔ انہوںنے کہا کہ کوروناوائرس عوام کیلئے مسلسل خطرہ بنارہتا ہے جس کے نتیجے میں مختلف مہلک امراض میں مبتلاء لوگ وائرس لگنے کے نتیجے میں فوت ہورہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہر کسی کیلئے ویکسین لازمی قراردئے جانے سے وائرس کے پھیلائو میں کافی حد تک کمی واقع ہوسکتی ہے اس سے نہ صرف وہ افراد وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں جن کو ٹیکہ لگایا جائے گا بلکہ اس سے وہ بھی محفوظ رہیں گے جنہوں نے ٹیکہ نہیں لگایا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور حاملہ خواتین کیلئے ویکسین کو ضروری قرارنہیں دیا گیا ہے کیوں کہ ویکسین کی جانچ کے دوران حاملہ خواتین اور بچوں کو ٹرائل میں شامل نہیں کیا گیا تھا ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ ٹیکہ کاری محفوظ ہے اور بہت زیادہ موثر ہے انہوںنے کہا کہ ویکسین لوگوں کو بغیر بیماری لگے ہی قوت مدافت بڑھائے گی جو کوروناوائرس سے لڑنے کیلئے موثر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ویکسین کی ضرورت کے بارے میں جانکاری فراہم کئے بغیر لوگ ٹیکہ لگانے کیلئے تیار نہیں ہوسکتے اسلئے اس کی تشہری ضروری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اکثر لوگ ٹیکہ کاری کے خلاف ہوتے ہیںکیوں کہ ان کو کسی بھی ویکسین پر نہ تو بھروسہ ہوتا ہے اور ناہی انہیں ہے محفوظ لگتا ہے ۔ اسلئے ہر عام لوگ ٹیکہ کاری سے انکار کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اگر ہر شہری ویکسین لے گا تو وائرس کہیں پر اپنی جگہ قائم نہیں کرپائے گا اس طرح وائرس کا خاتمہ ممکن ہے ۔ اس دوران انہوںنے کہا کہ ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکل عملہ سمیت صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کے لئے لازمی ویکسی نیشن بہت ضروری ہے۔ اس سے اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے گا۔ کویوڈ – 19 ویکسین بھی صحت سے متعلق کارکنوں کو خود کو بیمار ہونے سے بچائے گی اور صحت کی فراہمی کے نظام میں خلل ڈالنے سے بچائے گی۔

Comments are closed.