پارلیمنٹ حملے کی برسی ، صدر ہند، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کاحملے میں مارے گئے افراد کو خراج

جموںکشمیر کی سرحدیںہوںیا لداخ میںچین کی جارحیت ، ہماری فوج نے ہمیشہ بہادری دکھائی/ وزیر اعظم

جموں کشمیر میں عسکریت کا صفایا کیا گیا ،لوگ کھل کر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیںجو جمہوریت کی جیت ہے /امیت شاہ

سرینگر/13دسمبر: 2001میں ہوئے پارلیمنٹ پر حملے کی برسی پر صدر ہند ، وزیر اعظم ہند اور وزیر داخلہ نے اپنے الگ الگ پیغامات میں حملے میں مارے گئے افراد کویاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس دوران وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ جموں کشمیرمیں تعینات ہماری فوج نے ان ملیٹنٹ تنظیموں کا صفایا کیا ہے جنہوںنے بھارت کے سب سے بڑے جمہوری ادارے پر حملہ کیا تھا اورآج جموں کشمیر میں لوگ کھل کر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیںجبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370کرنے کا فیصلہ جموں کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق لیا گیا تھا جس کے نتیجے میں آج بڑی تعدادمیں ہماری مائیں ، بہنیں اوربُزرگ سخت سردی کے باوجود بھی ووٹ ڈالنے نکل رہے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے اپنے سماجی اکاونٹ ٹویٹر پر پارلیمنٹ حملے میں مارے گئے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک پارلیمنٹ پر بزدلانہ حملے کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور اس کی حفاظت کرنے والے جاں بازوںکا ہمیشہ مقروض رہے گا۔اتوار کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں مسٹر مودی نے کہا’’ہم سال 2001 میں اپنی پارلیمنٹ پر حملے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ہمیں ان جوانوںکی بہادری یاد ہے جنہوں نے پارلیمنٹ کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کردیں۔ ملک ہمیشہ ان کا ممنون ر ہے گا۔‘‘وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں تعینات ہماری فوج نے ان ’’ملٹنٹ تنظیموں‘‘کا صفایا کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری فوج نے جس بہادری سے جموں کشمیر میںامن و قانون کی بحالی کیلئے قربانیاں پیش کی ہے وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے سب سے بڑے جمہوری ادارے پر حملہ کروانے ملک کو اپنے ارادوں میں ناکامی کے سوا کچھ بھی نہیں ملا جس کا ثبوت آج جموںکشمیر میں لوگوں کی بڑی تعداد ووٹنگ میں حصہ لینا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ برس دفعہ 370کی منسوخی سے جموں کشمیر کے عوام بہت خوش ہیں جس کے نتیجے میں سخت سردی کے باوجود بھی ہماری مائیں ،بہنیں اور بُزرگ ووٹ ڈالنے کیلئے لمبی لمبی قطاروں میں دیکھے جارہے ہیں۔ دریں اثناء وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا’’2001میں جمہوریت کی مندر پارلیمنٹ پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان نچھاور کرنے والے ہندوستان کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ممنون قوم اس قربانی کا ہمیشہ مقروض رہے گا‘‘۔امت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر کی سرحدی ہوں یا لداخ میں چین کے ساتھ لگنے والی سرحدیںبھارت کے سپوتوں نے ہر محاذ پر بہادری دکھاکر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے اسی طرح ہمارے بہادر جوانوںنے 2001میں بھارت کے پارلیمنٹ حملے کی کوشش کو بھی ناکام بنایا تھا ۔ دریں اثناء صدر ہند رام ناتھ کوند نے بھی پارلیمنٹ حملے میں مارے گئے افراد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ دن ہمیشہ یادرکھا جائے گا کہ کس طرح ان بہادر جوانوںنے ملک کی عزت کی خاطر اپنی جانیں پیش کیں۔

Comments are closed.