ریلی کے دوران جھیل ڈل میں بی جے پی کی کشتی ڈوب گئی ؛ کئی میڈیا افراد کے علاوہ متعدد بھاجپا ورکران بھی ڈوب گئے ، بعد میں بچا لیا گیا
سرینگر/13دسمبر /سی این آئی// شہرآفاق جھیل ڈل میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کشتی اُس وقت بیچ دریاء میں ڈوب گئی جب انوراگ ٹھاکر سمیت متعدد بی جے پی ورکران شکارہ میںتوازن برقرار نہیں رکھ سکے جس کے نتیجے میں نائو میں سوار تمام افراد ڈوب گئے جن میں میڈیا سے وابستہ چند افراد بھی شامل تھے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جھیل ڈل میںسیفران ریلی کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کی نائو بیچ دریاء میں ڈوب گئی اور نائو میں سوار تمام افراد بشمول تین کمرہ مین بھی پانی میں ڈوب گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایم او ایس فائنانس انوراگ ٹھاکر کے علاوہ بی جے پی کے متعدد کارکنان اور ورکران سیفران ریلے کے دوران چار چناری کی جانب جارہے تھے جس دوران گھاٹ نمبر 7کے نزدیک پہنچ کر شکارہ میں توازن برقرار نہ رکھ سکے جس کے نتیجے میں شکارہ کے اندر پانی آیا اور شکارہ ڈوب گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شکارہ میں بی جے پی کے نیشنل سیکریٹری اور ڈی ڈی سی پولنگ انچارج انوراگ چگ کے علاوہ نیشنل ترجمان شاہنواز حسین ، صوفی یوسف اور الطاف ٹھاکر کے علاوہ متعدد افراد جن میں چند میڈیا افراد بھی شامل تھے جن کے کیمرے بھی پانی میں ڈوب گئے تھے ۔ اس دوران مقامی لوگوںنے پانی میں ڈوبنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کو بچایا ۔ اس دوران سماجی ویب سائٹوں پر بی جے پی کی نائو ڈونے کی تصاویر اور خبریں بھی وائرل ہوئیں جن میں بی جے پی کا کنول والا پرچم بھی دریاء میں ڈوبا ہوا دکھائی دے رہا تھا ۔
Comments are closed.