بھارت میں انٹرنیٹ کی رفتار کو بڑھانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں

اگلے برس تک چار میٹر شہروں میں 5Gسپیڈ پر انٹرنیٹ کو چالو کئے جانے کا امکان

سرینگر/10دسمبر: بھارت میں 5Gسپیڈ انٹرنیٹ کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں انٹرنیٹ زندگی میں اس قدر سرعت کرگیا ہے کہ اس کے بغیر ایک عام آدمی اپنا کوئی کام انجام نہیں دے سکتا ہے جبکہ ترقیافتہ ممالک کیلئے انٹرنیٹ اب انتہائی ضروری بن گیا ہے اور اس کے بند ہونے کی صورت میں گھنٹوں کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق دنیا میں انٹرنیٹ ایک ایسی چیز بن گئی ہے جس کے بغیر اب عام آدمی اپنا کوئی کام انجام نہیں دے سکتا ہے اور نا ہی لین دین ، کاروبار ، تعلیم اور دیگر کام انجام دئے جاسکتے ہیں ۔ا نٹرنیٹ کی مدد سے ہی کئی نازک بیماریوں کا علاج بھی ممکن بن گیا ہے ۔ جبکہ تیز تر قی کیلئے انٹرنیٹ ایک اہم وصیلہ بن گیا ہے ۔ دنیا کے تیز تر ترقی کرنے والے ممالک میں انٹرنیٹ کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے اس لئے دنیا کے ترقیافتہ ممالک میں انٹرنٹ کو تیز تر کرنے کیلئے نئے نئے تجربے انجام دیئے جارہے ہیں تاہم بھارت آج تک انٹرنیٹ کی تیز رفتار کو پکڑ نے میں کامیاب نہیں ہوا ہے جہاں پر دنیا کے مختلف ترقیافتہ ممالک میں انٹرنیٹ نے 7Gرفتار پکڑ لی ہے وہیں پر بھارت میں آج بھی لوگ 3Gاور 4Gسپیڈ پر ہی انٹرنیٹ چلارہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق بھارت میں اب 5Gسپیڈ پر انٹرنیٹ چلانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں اس ضمن میں وزارت مواصلات اور موصلاتی کمپنیوں کی جانب سے کئی امورات پر معاہدے ہونے جارہے ہیں ۔ اور اگلے چند برسوں میں بھارت کے تمام شہروںمیں 5Gسپیڈ پر انٹرنیٹ چلایا جارہا ہے ۔ جبکہ اگلے برس تک بھارت کے میٹرشہروں جن میں نئی دلی، کولکتہ ، چنئی اور ممبئی شامل ہیں میں 5جی انٹرنیٹ شروع ہوگا ۔ رہی بات ریاست جموں و کشمیر کی تو یہاں پر جہاں دیگر انسانی حقوق پر شب خو ن مارا جارہا ہے وہیں پر انٹرنیٹ بلا خلل چلانے کے حق سے بھی عوام کو محروم رکھا جارہا ہے ۔

Comments are closed.