بڈگام میں حالیہ میں جیش میں شامل ہوا جنگجو ہتھیار سمیت گرفتار
ترال میں عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار ، قابل اعتراض مواد ضبط
سرینگر/10دسمبر: وسطی ضلع بڈگام میں پولیس نے بدھ کی شام عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ سرگرم جنگجوئوںکو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا ہے جبکہ جمعرات کو ترال میںپولیس نے عسکریت پسندوں کے مدد گار کو قابل اعتراض مواد کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے مشترکہ کارورائی کے دوران عسکری تنظیم جیش محمد کے جنگجو کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ بڈگام میں گزشتہ شام دیر گئے راولپورہ علاقے کے گوری پورہ میں 18 نومبر سے لاپتہ طارق احمد بھٹ کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔کشمیر زون پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ جیشِ محمد تنظیم کے ایک سرگرم عسکریت پسند کو ایک ناکے کے دوران گرفتار کیا گیا اور اس کی تحویل سے ایک پستول اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے اور ساتھ ہی غیر قانونی مواد بھی ضبط کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت طارق احمد بھٹ ولد عبدالحمید بھٹ ساکنہ ہانجی گنڈ چاڈورہ کے طور پر ہوئی ہے جو کہ 18/09/2020 سے گھر سے لاپتہ تھا۔ذرائع کے مطابق اس کی اہلیہ تب حاملہ تھی جب طارق گھر سے لاپتہ ہوا تھا اور اس کا ایک چھوٹا بیٹا بھی ہے ان کے علاوہ ماں باپ اور بھائی بہن بھی ہے۔ ادھر پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ اْنہوں نے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ایک نوجوان کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے کچھ گولہ بارود بر آمد کرلیا ہے۔گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت ارشاد احمد ریشی نامی اس نوجوان کو پولیس نے ترال پائین میں گرفتار کیا۔گرفتار شدہ نوجوان کی تحویل سے 8ڈیٹو نیٹر اور ایک والکی ٹالکی بر آمد کی گئی ہے۔اس ضمن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
Comments are closed.