سرینگر/10دسمبر: جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل و بلدیاتی چنائو کیلئے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ کے چلتے جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع میں مسلسل دوسرے دن بھی موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند رہی جس کے نتیجے میں صارفین میں غم و غصہ کی لہر پا ئی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں اور وادی میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے تحت جمعرات کو منعقد ہونے والی پولنگ کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع جن میں پلوامہ ، شوپیان ، کولگام اور اننت ناگ قابل ذکر ہے کہ میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات دوسرے دن بھی معطل رکھی گئی جس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صارفین نے اس عمل کو صارفین کے ساتھ مذاق کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے تما م اضلاع میں ووٹنگ ہوئی تاہم صرف جنوبی کشمیر کے اضلاع میں ہی انٹر نیٹ خدمات معطل کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔جنوبی کشمیر کے تمام اضلا ع میں ووٹنگ سے ایک دن قبل ہی موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی اور جمعرات کو مسلسل دوسرے روز بھی یہ خدمات بند رہی ۔ جس کے نتیجے میں صارفین نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس ضمن میں صارفین نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے دیگر حلقوں میں بھی انتخابات کئے گئے تاہم وہاں پر انٹرنیٹ سروس حسب معمول چالو رہی تاہم جنوبی کشمیر کے ساتھ ہی اس طرح کا استحصالی اور تعصب کا سلوک روا جارکھا ہے ۔ادھر حکام کا کہنا تھا کہ جنوبی کشمیر میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات سیکورٹی وجوہا ت کی بنا پر معطل کر دی گئی ۔ خیال ہے کہ جموںکشمیر میںآج سے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کیلئے ووٹنگ کا پانچویں مرحلہ منعقد ہوا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.