آر ایس پورہ میں بین الاقوامی سرحد پر پھر پاکستانی ڈرون نظر آیا؛ بی ایس ایف کی فائرنگ کے بعد واپس چلا گیا ، سرحدو ں پر الرٹ جاری

سرینگر/10دسمبر/سی این آئی// ہند پاک سرحدی کشیدگی کے چلتے جموں میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی جس دوران بی ایس ایف کی فائرنگ کے بعد وہ واپس چلا گیا ۔ ادھر گزشتہ دنوں سے ڈرون نقل و حرکت میں اضافہ کے چلتے سرحدوں پر فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بین الاقوامی سرحد اور کنٹرول لائن پر پاکستانی اور بھارتی افواج کے مابین جنگ بندی معاہدے کی بڑھتی خلاف ورزیوں کے بیچ پاکستانی ڈرون نقل و حرکت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ بی ایس ایف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک مرتبہ پھر رنبیر سنگھ پورہ سیکٹر میں بدھ کی رات بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔بی ایس ایف نے بتایا کہ اہلکاروں نے ڈرون پر فائرنگ کی جس کے بعد ڈرون واپس چلا گیا۔بی ایس ایف نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے آر ایس پورہ سیکٹر میں گزشتہ رات بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ الرٹ اہلکاروں نے اس پر گولیاں چلائیں تو ڈرون واپس چلا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مینڈھر سیکٹر میں ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ ستمبر کے مہینے میں دو ڈرونز کو پاکستان کی سمت سے دیکھا گیا اور بعد میں سامبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد عبور کیا تھا۔ادھر پاکستانی ڈرون نقل و حرکت میں اضافہ کے چلتے سرحدوںپر فوج و فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور اس اُس پار سے ہونے والی ہر کوشش کا بھر پور انداز میں جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

Comments are closed.