سرینگر /07دسمبر / سی این آئی دلی کے مغربی علاقہ میں سوموار کے روز مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد دلی پولیس کی خصوصی سیل نے تین کشمیریوں سمیت پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق سوموار کی صبح دہلی کے شکر پورہ علاقے میں مسلح افراد اور پولیس کے مابین گولیوں کا تبادلہ دہلی پیش آیا جس کے بعد دلی پولیس کی خصوصی سیل نے علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران پانچ مشکوک افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جن میں3کشمیر اور 2پنجاب کے شہری شامل ہیں۔تینوں کشمیر یوں کی شناخت شبیر احمد، محمد ایوب پٹھان اور ریاض کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں، پنجاب کے دو دکی شناخٹ گرجیت سنگھ اور سکھدیپ سنگھ کے بطور ہوئی ہے ۔ دلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر سپیشل سیل پرمود سنگھ نے ایک خبر رساں ادارے کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ علاقے میں مطابق گولیاں چلنے کے واقعہ کے بعدپانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور ان کی تحویل سے اسلح اور قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا ہے۔گرفتار شدگان میں سے بعض پر شبہ ہے کہ ان کا تعلق جنگجووں کے ساتھ ہے لیکن اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور فوری طور پر گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت اور دیگر معلومات فراہم نہیں کی جا سکتی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.