مین بازار ڈنگی وچھہ کی کوہل کوڈا دان میں تبدیل؛ دکانداروںاور رہگیروں کے لئے باعث عذاب ، افسران خاموش تماشائی

سرینگر /7دسمبر /کے پی ایس : شمالی کشمیر کے قصبہ ڈنگی وچھہ کے مین بازار کے بیچوں بیچ عرصہ دراز سے بہنے والی کہول ایک کوڈا دان میں تبدیل ہوئی ہے جس میں گندگی جمع ہوئی ہے اور بد بو سے دکاندار و خریدار اور راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس سلسلے میں مقامی تاجروں اور لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی قبل اس خوبصورت سے ہی پوری بستی پینے اور ادیگر چیزوں پر استعمال ہونے والا پانی حاصل کرتے تھے لیکن اس صاف و شفاف پانی کو ضائع کرنے اور کوہل کو کوڈا دان بنانے میں خود غرض افراد نے پہل کرتے ہوئے کوہل کے کنارے پر بیت الخلا تعمیر کئے جبکہ بازار میں بیشتر دکانداروں نے کوڈا کرکٹ جمع ہونے کے بعد اسی کوہل میں پھینکنے کی شرعات کی ۔ اس طرح سے جو کوہل ایک دہائی قبل بازار کی زینت تھی وہی آج کل لوگوں کے کرتوتوں سے عذاب بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قصبہ جو آج کل تحصیل کادرجہ رکھتا ہے اور یہ کوہل تاریخی بازار سے گزرتی ہے لیکن اس کی حالت دیکھ کر تحصیل انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوہل کی خستہ حالت کے حوالے سے کئی افراد نے تحصیل انتظامیہ کے افسران کی نوٹس میں معاملہ لایا تاہم متعلقہ افسران کوئی توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔اس سلسلے میں انہوں نے تحصیل افسران بشمول تحصیلدار ، بی ڈی او اور بی ایم اوپر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ کوہل میں صفائی ستھرائی کے لئے فوری اقدامات اٹھائیںاور ان لوگوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جو مذکورہ کوہل میں کوڈا کرکٹ پھینکتے رہتے ہیں ۔

Comments are closed.