موسم نے پھر بدلی کروٹ ، میدانی علاقوں میں رم جم بارشیں اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری
سردی کی لہر واپس لوٹ آئی ، 9دسمبر تک موسمی صورتحال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، تودے گر آنے کی وارننگ جاری
سرینگر /07دسمبر: محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس دوران میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ شہر سرینگر میں دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہنے کے ساتھ ساتھ بعد دوپہر ہلکی بارشیں بھی ہوئی ۔ بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں سے درجہ حرارت میں پھر کمی ریکارڈ کی گئی اور سردی کی لہر میں اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ادھر محکمہ موسمیات نے آنے والے دو دنوں تک بارشیں اور برفباری کی پیشن گوئی کرتے ہوئے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پئیشگوئی کے عین مطابق سوموار کو موسمی صورتحال میں ایک بار پھر تبدیلی آئی اور بالائی علاقوں میں تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کے شمال و جنوب میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ بالائی علاقوں خاص طور پر مشہور سیاحتی مرکز گلمرگ اور دیگر کئی مقامات پر تازہ برفباری ہوئی ۔سوموار کے بعد دوپہر سے شہر سرینگر سمیت وادی کے کچھ حصوں میں ہلکی بارشیں ہوئی ۔ شہر سرینگر میں اگرچہ صبح سے مطلع آبر الو رہا تاہم بعد پہررم جم کی بارشیںہوئی تاہمکسی بھی میدانی علاقے سے برفباری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ہے۔۔اس دوران سونہ مرگ،لداخ کے بیشتر علاقوں ، پہلگام ، مڑھل ، ٹیٹوال ، گریز ،زوجیلااور اوڑی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کی اطلاعات ملی ہیں۔ پہلگام ،آڑو، چندن واڑی ،سونہ مرگ ،زوجیلا ، گگن گیر ،گنڈ ،یوسمرگ ،افروٹ ،سادھنا ٹاپ ،فرکیاں گلی ،میلیال ،مڑھل اور اس کے مضافاتی علاقوں میںبھی برفباری ریکارڈ کی گئی۔گلمرگ سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ گلمرگ کی اونچی پہاڑیوں اور میدانوں میں تازہ برفباری سے سیاحوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلمرگ میں گزشتہ شب کے دوران قریب ایک فٹ تازہ برف گری ہے جبکہ آس پاس کے اونچائی والے علاقوں میں اس سے بھی زیادہ برفباری ہوئی ہے۔اہر بل ،سیدھو ، ہیر پورہ اور پیر کی گلی میںبھاری برفباری کی اطلاع ہے۔اْدھر جواہر ٹنل کے اْس پار پیر پنچال پہاڑی سلسلے کے ساتھ ساتھ بدھل راجوری ، گلبرگ، مہور، بھدرواہ،ڈوڈہ، کشتواڑ، چھاترو، مڑوا، دچھن اور بنی کے علاوہ ویشنو دیوی مندر کی مضافاتی پہاڑیوں پر تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر پوری وادی کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کا تازہ سلسلے کے بیچ رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں بھاری اضافہ دیکھنے کو ملا۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی میںمزید دو دنوں تک مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بارشیں اور برفباری بھی ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.