ناربل سرینگر میں مشکو ک ماروتی کار پولیس سگنل نظر انداز کرکے فرار ہونے میں کامیاب
مشکوک کار کو روکنے کے دوران افرا تفری میں شہری معمولی زخمی ہو گیا ، تلاش بڑے پیمانے پر جاری / پولیس
سرینگر /07دسمبر / سی این آئی شہر سرینگر کے نواحی علاقہ ناربل میں سوموار کی صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو ملا جب مشکوک ماروتی کار کے سیکورٹی فورسز کی سگنل کو نظر انداز کرکے راہ فرار اختیار کی ۔ ایس ایس پی ویسٹ سرینگر کے مطابق علاقے میں جنگجوئوں کی نقل و حمل کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ماروتی کار کو وکنے کا ارشاہ کیا گیا تھا جس دوران انہوں نے سگنل نظر انداز کی اور تیز رفتار میں بھاگ نکلی ۔ انہوں نے کہا کہ جائے واررات پر ایک شہری کو جان بچانے کے دوران معمولی سی چوٹ آئی ۔ سی این آئی کے مطابق ناربل سرینگر میں مسلح جنگجوئوں کے نقل و حمل کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس چیک پوسٹ پر سیکورٹی فورسز نے مشکوک ماروتی کار کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور نے سیکورٹی سگنل کو نظر انداز کر دیا اور جائے واردات سے فرار ہو گیا ۔ ماروتی کار کے فرار ہونے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے گاڑی کا تعاقب کیا جبکہ اسکو روکنے کیلئے گولیاں بھی چلائی جس دوران علاقے میں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔ ایس پی ( ویسٹ ) سرینگر شہزاد صلاحی نے جائے واردات پر واقعہ کی مکمل تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں جنگجوئوں کی نقل و حمل کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ماروتی کار کو وکنے کا ارشاہ کیا گیا تھا جس دوران انہوں نے سگنل نظر انداز کی اور تیز رفتار میں بھاگ نکلی ۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی کے بھاگ جانے کے ساتھ ہی وہاں افراتفری کا ماحول پھیل گیا جس دوران نزدیک ہی ایک شہری جو کہ مکی بیچ رہا تھا جان بچانے کے دوران معمولی زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماروتی کار جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو ئی جبکہ اس کو تلاش کرنے کیلئے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے اور گاڑی میں سوار افراد کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔
Comments are closed.