موجودہ دور میں لوگ سمجھدار ہیں وہ بہتر فیصلہ لیتے ہیں ؛غلام نبی مونگا
سرینگر /7دسمبر / کے پی ایس : ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے بیچ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل سی غلام نبی مونگا نے علاقہ نارواو کے زہن پورہ میں قائم پولنگ بوتھ میں اپنی رائے دہی کا اظہار کیا ۔ووٹ ڈالنے کے بعد غلام نبی مونگا نے کشمیر پریس سروس کے نامہ نگار مجید شیری کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے اپنے رائے دہی کااظہار کیا ۔انہوںنے کہا کہ جمہوریت سے ہی انسانی حقوق کی پاسداری ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیوں کا مقابلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی پارٹیاں اس لئے متحد ہوئی ہیں کہ لوگوں سے چھینے گئے حقوق بحال کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں لوگ بے خبر نہیں ہیں بلکہ وہ سمجھدار ہیں اور بہتر فیصلہ لینے کی پوری سمجھ رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دورمیں کوئی بھی شخص یا لیڈر لوگوں کو بے وقوف نہیں بناسکتا ہے اور نہ بہکا سکتا ہے کیونکہ لوگ ان کی پالیسیوں کابخوبی اندازہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور لوگوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں بڑھ چڑ کر حصہ لیا اور امید ہے کہ الائنس کی جیت ہوگی اور بی جے پی کو شکست سے ہمکنار ہونا پڑے گا ۔
Comments are closed.