گلمرگ سمیت وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بونداباندی

وادی میںشدید سردی کی لہر ،10دسمبر تک موسم کی صورتحال ابتر رہنے کی پیشنگوئی، درجہ حرار ت میں بھی ہوگی کمی

سرینگر/04دسمبر: وادی میں صبح سے ہی مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ بعد دوپہر جواہر ٹنل ، سمتھن ٹاپ، پیر کی گلی، مغل روڑ، پہلگام اور دیگر بالائی علاقوں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری شروع ہوئی جبکہ وادی کے دیگر بالائی و میدانی علاقوں میںبھی بعد دوپہر کہیںکہیں پر ہلکی برفباری اور بوندا باندی ہوئی جبکہ آج شہر سرینگر میںدن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10ڈگری ریکارڈ کیاگیا ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے چند تک موسم خراب رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں وادی میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری کا امکان ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں آج صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہا جس کے نتیجے میں درجہ حرار ت میں بھی کافی کمی دیکھنے کو ملی اس دوران بعد دوپہر وادی میں کہیں کہیں پر ہلکی بونداباندی ہوئی ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ جواہر ٹنل، سمتھن ٹاپ، پیر کی گلی ، پہلگام، بعد دوپہر ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری شروع ہوئی جبکہ جنوبی کشمیر کے میدانی علاقوں جن میں اننت ناگ، کولگام، قاضی گنڈ ، بجبہاڑہ کے علاوہ وسطی کشمیر اور شمالی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بونداباندی شروع ہوئی ۔ ادھر سرینگر لہہ شاہراہ سونہ مرگ، گلمرگ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری شروع ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ اس دوران شہر سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10ڈگری سیلیس ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے جموں کشمیر میںاگلے چند دنوں تک موسم کی صورتحال ابتر رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10دسمبر تک کہیں کہیں پر بارش اور برفباری ہوسکتی ہے تاہم زیادہ تر بالائی علاقوں میں شدید برفباری ہوسکتی ہے جبکہ شہر سرینگر کے علاوہ دیگر میدانی علاقوں میں درمیانہ درجے کی بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔

Comments are closed.