جموں، کشمیر اور لداخ میں مرکزکے زیر نگرانی وقف بورڈ کا قیام عمل میںلایا جائے گا / عباس نقوی
وقف بورڈ کی املاک کی حفاظت کے علاوہ معاشی سماجی اور تعلیمی پسماندگی کو دور کیا جائے گا
سرینگر/04دسمبر: مرکزی سرکار نے ایک اور اہم فیصلہ کے تحت جموں، کشمیر اور لداخ میں مرکزکے زیر نگرانی وقف بورڈ کا قیام کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نئی دہلی میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر، لیہہ اور کرگل میں وقف بورڈ کا قیام جلد ہی عمل میں لایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ضروری کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ مختار عباس نقوی نے کہاکہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد اب جموں و کشمیر، لیہہ اور کارگل میں پہلی بار وقف بورڈ تشکیل دی جائے گی اور اس کے ذریعے وقف بورڈ کی املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ہی ان کا استعمال معاشی سماجی اور تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے کیا جائے گا۔ مزید وزیر اعظم کے (پی ایم جے وی کے)پردھان منتری جن وکاس پروگرام کے تحت علاقے کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ کہ یہاں جموں و کشمیر کے علاوہ لیہہ اور کارگل میں بے شمار وقف کی جائیداد ہیں، جن کے رجسٹریشن کے عمل مسلسل جاری ہے، مزید وقف کی املاک کی دیجیٹلائزیشن اور جیو ٹیگنگ/ جی پی ایس میپنگ کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ جلد ہی یہ سارا کام بخوبی اپنے تکمیل کو پہنچے گا۔وقف املاک کی تحفظ کو یقنی بنائے جانے کی بابت بات کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہاکہ’ وقف املاک پر ناجائز قابضین کے خلاف جلد از جلد کاروائی بھی کی جائے گی اور وقف املاک کی پوری حفاظت کی جائے گی مزید ا س تعلق سے دیگر ریاستی حکومتوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ وقف مافیاؤں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں تاکہ وقف املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ، اس سلسلے میں مرکزی وقف کونسل کی ٹیم ان ریاستوں کا دورہ کرے گی۔
Comments are closed.