
بھارت میں کوویڈ19کی صورتحال پر وزیر اعظم کی سربراہی میںکل جماعتی میٹنگ ؛ بھارت کے شہریوںکو رواں ماہ کے آخر تک ویکسین ملے گا/ وزیر اعظم
ٹیکہ کی قیمت کا تعین ریاستوں کے ساتھ صلاح و مشور ہ کے بعد کیا جائے گا
سرینگر/04دسمبر: آل پارٹیز میٹنگ میں وزیر اعظم ہند نریندرمودی نے بھارتی شہریوںکو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک بھارتی شہریوں کیلئے کوورونامخالف ٹیکہ دستیاب ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ویکسین کی قیمت عوام کی صحت کی ترجیحات کو دھیان میں رکھ کر مقرر کی جائے گی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندرمودی نے کووڈ 19کے حوالے سے بھارتی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سائنس دانوں کی انتھگ محنت اور کوشش کے نتیجے میں ٹیکہ رواں ماہ کے آخر تک عام لوگوںکیلئے دستیاب ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کورونا مخالف ویکسین اگلے کچھ ہفتوں میں تیار ہوجائے گی اور اس کے تیار ہونے کے بعد ملک میںٹیکہ کاری کا کام شروع ہوجائے گا۔ مودی نے کہا کہ کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین عوامی صحت کو ترجیحات تسلیم کرکے ریاستوں کے ساتھ غور و خوض کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ مودی نے آج یہاں سبھی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ملک میں کورونا وبا سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے طلب کی گئی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ ماہرین اور سائنس دانوں سے ہوئی بات چیت کی بنیاد پر یہ کہا جارہا ہے ملک میں آئندہ کچھ ہفتوں میں کورونا کی ویکسین تیار ہوجائے گی۔ ویکسین آنے کے بعد ملک میں اس کی ٹیکہ کاری کا کام شروع کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک اور سوال سب کی ذہنوں میں ہے کہ ویکسین کی قیمت کیا ہوگی۔ انہوں نے کاکہ اس کی قیمت کا تعین عوام کی صحت کو اولین ترجیح سمجھتے ہوئے کیا جائے گا۔ اس کے لئے مرکزی حکومت ریاستوں کے ساتھ بات کررہی ہے اور ان کی صلاح کو بھی ان میں ترجیح دی جائے گی۔
Comments are closed.