سرینگر/04دسمبر: نئے اراضی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے حکومت ہند کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا کی بات کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی عوام کے طاقت سے خوفزدہ ہے یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا۔سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ عامہ کی وئب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ’’کسانوں کے احتجاج نے حکومت ہند کو گھٹے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’بی جے پی عوام کے طاقت سے مرعوب ہے اور یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا‘‘۔’’ پرامن اختلاف رائے پر پابندی لگانا ان کے تمام محاذوں پر ناکام ہونے اور گھبراہٹ کا ثبوت ہے‘‘ ۔خیال رہے کہ نئے اراضی قوانین پر ملک کے مختلف حصوں میں کسانوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔او ر کسان مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان قوانین کو جلد از جلد واپس لیا جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.