اوڑی میں ایک شخص کنال میں گر کر ہلاک، سرینگر میں نعش برآمد

محکمہ بجلی کا ڈیلی ویجر کرنٹ لگنے سے فوت، پولیس نے کیس درج کرلیا

سرینگر/29نومبر/: پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ایک ڈیلی ویجر بجلی کرنٹ لگنے سے فوت ہوا ۔بونیار اوڑی میں ذہنی طور معزور شخص کنال میں گرکرہلاک ہوا۔جبکہ سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں بارہمولہ کے شہری کی نعش برآمد کرلی گئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پونچھ میں اتوار کے رو ز محکمہ بجلی سے وابستہ ایک ڈیلی ویجر اُس وقت ہلاک ہوا جب وہ بجلی ترسیلی لائنوں کی مرمت میں مصروف تھا کہ اچانک بجلی سپلائی چالو ہوئی جس کے نتیجے میں ڈیلی ویجر سرور خان ولد شمس الدین ساکن چاچیا بنڈی موقعے پر ہی ہلاک ہوا ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ دریں اثناء بونیار اوڑی میں اتوار کے روز ذہنی ناتواں شخص پیر پھسلنے سے کنال میں جاگرا جس کے نتیجے میں اس کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ بونیار کے ووڈن کنال میں 40سالہ شخص جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کوہ ذہنی طور معزور تھا پیر پھسل کر کنال میں جاگرا اور موقعے پر ہی دم توڑ بیٹھا۔مہلوک شخص کی شناخت جہانگیر احمد خان ولد مرحوم رحمت اللہ خان ساکن رامپور بونیار کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس کی ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ۔

Comments are closed.