سرینگر/29نومبر: جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں اتوار کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب دو بھائی کنواں کھودنے کے دوران بے ہوش پڑگئے جس کے بعد دونوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق نی پورہ ڈورو اننت ناگ علاقے میں اتوار کے روز دو بھائی ایک کنواں کھود دہے تھے جس دوران اچانک دونوں بے ہوش پڑے ۔ عین شاہدین کے مطابق دونوں بھائی کنواں کھودنے کے دوران زہریلی گیس اخراج ہونے کے باعث بے ہوش پڑے جس کے بعد میونسپلٹی اور مقامی لوگوں نے کافی محنت و مشقت کے بعد دونوں بھائی کو کنواں سے باہر نکلا اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دونوں بھائیوں کی شناخت 50سالہ محمد یوسف اور 45سالہ محمد اسحاق ولد غلام محمد گنائی کے بطور ہوئی ہے ۔ دونوں بھائیوں کو بے ہوشی کی حالت میں سب ضلع اسپتال ڈورو پہنچایا گیا جہاں سے دونوں کو ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ۔ ادھر جونہی دونوں بھائیوں کی بے ہوشی کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا ۔ ضلع اسپتال اننت ناگ میں تعینات ایک ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں بھائیوں کی اسپتال میں حالت خطرے سے باہر ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.