آئندہ چند دنوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے بیچ موسم خشک رہے گا ، شبانہ سردیوں میں ہوگا اضافہ / محکمہ موسمیات

خطہ پیر پنچال کے آر پار شدت کی سردی برقرار، دھند سے صبح بھی شام لگتی ہے

سرینگر/29نومبر: وادی میںشدید سردی کے بیچ محکمہ موسمیات نے کچھ دنوں تک ہلکی دھوپ نکلنے کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں چند دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مطلع ابرآلود رہنے کے نتیجے میں سردی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اس دوران آج سرینگر میںد ن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10.0ڈگری جبکہ گذشتہ رات کا کم سے کم 0.0ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق رواں ماہ کے ابتدائی دنوں سے وادی میں شدت کی سردی جاری ہے جبکہ موسم ناسازگار رہنے کے دوران گذشتہ کئی دنوں سے اگرچہ شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ نکلی تھی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ اگلے چند دنوں تک وادی میںسردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے اور دن میں ہلکی دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔۔ ادھر سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10.0ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ رات کا کم سے کم 0.0درجہ حرارت رہا ۔ جبکہ پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0ڈگری رہا اس کے ساتھ ساتھ گلمرگ میں بھی رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ کرگل میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.8ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔اسی طرح لہہ میں منفی 5.4ڈگری رہا۔ ادھر سرمائی راجدھانی جموں میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 11.1کٹرہ میں 15.1، بٹوت ممیں 9.6بانہال میں 7.2اوربھدرواہ میں 6.2ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اتوار کی صبح سے شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ جبکہ صبح اور شام کے اوقات دھند کے باعث بھی کافی اندھیر ا چھا جاتا ہے اور لوگوں کو پریشانیوںکا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 02دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پئشگوئی کی ہے

Comments are closed.