سرینگر/29نومبر: بونیار بارہمولہ میں اُس وقت قیامت صغرابپا ہوئی جب ماں بیٹی سمیت ایک ہی کنبہ کے تین خواتین کی نعشیں پُراسرار طور پر پائی گئیں۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی باریک بینی سے چھان بھی شروع کردی ہے ۔ اس دوران پولیس اور فارنسک ٹیم نے ثبوت و شواہد کو جمع کرنے کا کام بھی شروع کردیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے بونیار ضلع بارہمولہ میں اتوار کی صبح اُس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیا جب ایک ہی کنبہ کی تین خواتین کو کمرے میںمردہ پایا گیا ۔ مرنے والی خواتین میں ماں بیٹی بھی شامل ہے ۔ اس واقع کی خبر ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی جہاں انہوںنے نعشوںکواپنی تحویل میں لیا ۔ اس دوران فارنسک ٹیم بھی موقعے پر پہنچی اور پولیس کے ہمراہ شواہد وثبوت کا کام عمل میں لایا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لاری بونیار میں پیش آئے اس واقع سے علاقے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد جائے واردات پر جمع ہوئی تاہم ابتدائی طور پر خواتین کی موت کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ اس ضمن یں بونیار پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او عاشق حسین نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم نے موقعے پر جاکر نعشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ خواتین کی موت کی وجہ رسوئی گیس کے اخراج کے سبب ہوئی ہوگی البتہ ابھی کچھ صاف بتایا نہیں جاسکتا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.