سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک جاری

تاریخی مغل روڑ پر ساتویں روز بھی آمد رفت بحال نہ ہو سکی

سرینگر/29نومبر: موسمی صورتحال میں بہتری کے چلتے سرینگر جموں شاہراہ پر اتوار کو بھی یک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت جاری رہی ۔ ادھر مغل روڑپر ساتویں روز بھی ٹریفک کی آمد رفت بند رہی جس کی وجہ سے دونوں جانب درجنوں گاڑیاں سڑک کے کھلنے کے انتظار میں کھڑی ہیں۔سی این آئی کے مطابق موسمی صورتحال میں بہتری کے باوجود بھی سرینگر جموں شاہراہ پر اتوار کو ایک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہی ۔ محکمہ ٹریفک نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے اتوار کو سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہی ۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کو جموں سے سرینگر آنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ محکمہ ٹریفک کے مطابق مسافروں کے جان و مال کی حفاظت اور سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر ایک طرفہ ٹریفک جاری ہے اور اس دوران ایک دن سرینگر سے جموں اور دوسرے دن جموں سے سرینگر کی جانب گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔ اسی دوران اتوارکی صبح ایک طرفہ ٹریفک کے تحت شاہراہ پر جموں سے سرینگر کی طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔ادھر مغل روڑ پر اتوار کو ساتویں روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی ۔ شاہراہ پر دونوں جانب ٹریفک کو بند کردیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں مال بردارو مسافر گاڑیوں کے علاوہ ہلکی گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیں ۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں جم کر برفباری ہوئی تھی جس کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں بند ہوئی تھی ۔

Comments are closed.