سرینگر/29نومبر/سی این آئی// سرحدوں پر ہند پاک افواج کے مابین کشیدگی کا ماحول بر قرار ہے ۔ اتوار کو ایک مرتبہ پھر کھٹوعہ میںبین الاقوامی سرحد پر پاکستانی رینجر س اور بی ایس ایف کے مابین شدید نوعیت کی گولہ باری ہوئی تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ادھرارینہ جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر گزشتہ شب بھارتی حدود میں پاکستان کی جانب سے آنے والے ڈرون نظر آئے جس کے بعد وہاں تعینات فورسز نے گولیاں چلائی اور ڈرون واپس چلے گئے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان اور پاکستانی سرحدوں پر جاری کشیدگی کے بیچ گزشتہ شام ایک بار پھر پاکستانی ڈرون بھارتی حدود میں داخل ہوکر فضاء میں گشت کرتے دیکھے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فضاء میں ڈرونوں کی موجودگی کے بعد وہاں پر تعینات سرحدی حفاظتی فورسز کے اہلکاروںنے ڈرونوں پر متعدد گولیاں داغ دیںتاہم ڈرون واپس پاکستانی طرف چلے گئے جبکہ اتوار کی اعلی الصبح فورسز نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی ۔ اس ضمن میں ایس پی جموں عادل احمد نے بتایا کہ ڈرونوں کی موجودگی کے ساتھ ہی بی ایس ایف اہلکار متحرک ہوئے اور ڈرون کو مار گرانے کیلئے گولیاں چلائی تاہم ڈرون واپس پاکستانی حدود میںچلے گئے ۔ ادھر دفاعی ذرائع کے مطابق ہندپاک افواج کے مابین جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوںکا سلسلہ بھی جاری ہے اور اتوار کو ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی سرحد پر کھٹوعہ علاقے میںپاکستان اور بھارتی فوج کے مابین آمنا سامنا ہوا اور دونوں نے خود خار ہتھیارں سے ایک دوسرے کی چوکیوںکی نشانہ بنا کر گولی باری اور شلنگ کی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولیوںکا تبادلہ کچھ وقت تک جاری رہا جبکہ بھارتی فوج نے پاکستانی گولہ باری کو بھر پور انداز میںجواب دیا ، تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںہے ۔ خیال رہے کہ سرحدوں پر ہند پاک افواج کے مابین کشیدگی جاری ہے اور امسال دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میںکافی اضافہ دیکھنے کو مل گیاہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.