سرینگر/30نومبر: درگمولہ کپوارہ میں عسکریت پسندوں کے ایک معاونت کار کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار شدہ شخص کے قبضے سے ایک ہتھ گولہ اور 3.5لاکھ روپے نقدی برآمد کرلئے گئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے درگمولہ علاقے میں پولیس نے سوموار کو ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ وہ جیش محمد کے لئے بطور اپر گراونڈ کام کرتا تھا اور جنگجوئوں کو کئی طرح کی معاونت کرتا تھا ۔ اس کے علاوہ مذکورہ شخص کے قبضے سے 3.5لاکھ روپے نقدی اور ایک گرنیڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ مذکورہ شخص مشتاق احمد ڈار ساکن باب گنڈ ہندوارہ کو اُس وقت ناکہ پر پکڑا گیا جبکہ اس کے قبضے سے ہتھیار بھی گولہ بارود بھی برآمد کرلیاگیا ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں پولیس سٹیشن کپوارہ میں 13,38, 40 ULAP act کے تحت کیس درج کرکے گرفتار شدہ شخص سے پوچھ تاچھ شروع کردی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.