ڈی ڈی سی انتخابات نزدیک آتے ہی جنوبی کشمیر میں فورسز محاصروں میں تیزی

پلوامہ اور شوپیان کے چار دیہات میں تلاشی کارورائیاں ، لوگوں سے پوچھ تاچھ

سرینگر/27نومب: ضلع ترقیاتی کونسل چنائو نزدیک آتے ہی جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے محاصروں میں تیزی لائی گئی ہے اور شدید ٹھنڈ کے چلتے جمعہ کی صبح جنوبی ضلع پلوامہ اور شوپیان کے کئی گائوں میں فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے محاصرے کرکے وہاں تلاشیاں لی جبکہ مکینوں سے بھی پو چھ تاچھ کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے محاصرے میں تیزی لائی گئی ہے ۔ جمعہ کی اعلیٰ صبح جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقوں میں فوج و فورسز نے محاصرے عمل میں لائے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے42آر آر،سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروںنے ترال کے نارستان اور مندورہ علاقوں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن کارورائیاں عمل میں لائی ۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی اعلیٰ صبح فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس کی مشترکہ پارٹیاں دونوں علاقوں میں نمودار ہوئی جس دوران انہوں نے تلاشیاں کارروائیاں عمل میں لائی جبکہ مکینوں سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی تاہم دونوں علاقوں میں کہیں پر بھی فوج اور جنگجوئوں کا آمناسامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد کر لی گئی ہے ۔ اسی طرح سے پہاڑی ضلع شوپیان کے پہنو، اورربن علاقوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں جنگجو چھپے بیٹھے ہیں جس کے بعد فوج و فورسز نے پورے علاقے کو سیل کرکے وہاںتلاشی کارورائیاں عمل میںلائی تاہم علاقہ میںکوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد ان علاقوں کا محاصرہ کیا گیا جس دوران تلاشی کاروائیاں بھی عمل میںلائی گئی تاہم کسی بھی جگہ کوئی نا خوشگوار پیش نہیں آیا جس کے بعد تمام علاقوں کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔

Comments are closed.