بھارت میں ممبئی طرز کا دوسرا حملہ اب ممکن نہیں ، گزشتہ کئی سالوں سے دفاعی نظام کافی مضبوط ہو گیا / راجناتھ سنگھ

لداخ اور ہند پاک سرحدوں پر تعینات فوج کو ہر کوشش کا بھر پور انداز میںجواب دینے کی کھلی چھوٹ حاصل

وزیر اعظم مودی کی سربراہی والی سرکار میں ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

سرینگر/27نومبر: بھارت میں ممبئی طرز کا دوسرا حملہ نا ممکن ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن اور ہند پاک سرحدوں پر تعینات فوج کو اُس پار سے ہونے والی ہر کوشش کو بھر پور انداز میںجواب دینے کی کھلی چھوٹ ہے اور میں ملک کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ملک کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ملک کا دفاعی نظام کافی مضبوط ہو گیا اور اب کوئی بھی ملک بھارت میں ممبئی طرز کا حملہ دوبارہ کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیںسکتا ہے اور نہ ہی ایسا اب ممکن ہے ۔ ممبئی حملے میں ہلاک ہو ئے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پڑوسی ممالک نے ہمیشہ بھارت کو کمزور کرنے کیلئے اس طرح کے کار نامے انجام دیے ہیں اور ممبئی حملوں میں انہیں واضح ثبوت بھی پیش کیا گیا ۔ چین اور ہندوستان کے مابین سرحدی تنازعہ پر بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لئے مسلح افواج کو ایک آزاد ہاتھ دیا گیا ہے اور یہ کہ حکومت اس پر عمل نہیں کرے گی۔انہوںنے کہا کہ میںملک کے عوام کو یقین دینا چاہتا ہوںکہ چاہئے لداخ ہو یاں پاکستان سے لگنے والی سرحدیں ہو ، ہمارے فوج اُس پار سے ہونے والی ہر کارروائی کا بھر انداز میں جواب دے رہی ہے اور ملک کی سالمیت اور سیکورٹی کو نقصان پہنچنے کی کوئی بھی کوشش کو کامیاب نہیںہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی انتظامیہ کے تحت ہندوستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کے سفارتی رابطے کے بعد پاکستان کو شدت پسندی کی فیکٹر ی کے طور پر بے نقاب کیا گیا ہے۔ سنگھ نے کہا،کہ ہم تمام شہریوں کو یہ یقین دہانی کراسکتے ہیں کہ اب بھارت نے اپنے داخلی اور خارجی سلامتی کے چکر کو اتنا مضبوط کردیا ہے کہ اب ہندوستان کی سرزمین پر 26/11کے ایک اور حملے کو انجام دینا تقریبا ناممکن ہے۔

Comments are closed.