سرینگر/20نومبر: شہر سرینگر میں ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے ٹریفک پولیس متحرک ہو گئی ہے اور جگہ جگہ پر عوامی بیداری پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے جس کی تازہ کڑی کے تحت ٹریفک پولیس سٹی نے جمعرات کو حیدر پور ہ سرینگر علاقے میں عوامی بیداری مہم چلائی ۔ سی این آئی کے مطابق شہر سرینگر میں ٹریفک نظام میں بہتری اور ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کیلئے ٹریفک پولیس کافی متحر ک ہو چکی ہے ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کے علاوہ ٹریفک جام پر قابو پانے اور عوام کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے بیداری پروگراموں کا انعقاد جاری ہے ۔ اس مہم کو جاری رکھتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک سرینگر سٹی غلام حسن ( جے کے پی ایس ) کی نگرانی میں سرینگر کے حیدر پور ہ علاقے میں جمعرات کو ایک بیداری پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں گاڑی اور موٹر سائیکل سوار خاص طور پر طلبہ کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور انہیں تاکید کی گئی کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد کرنے کے علاوہ سیٹ بلٹ اور یلمٹ کا استعمال کریں ۔ اس موقعہ پر اے ایس پی ظہور احمد اور ڈی ایس پی غلام حسن نے کونسلنگ سیشن بھی انعقاد کئے جس میں اچھی خاصی لوگوں کی تعداد نے شرکت کی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر غلام حسن نے بتایا کہ شہر سرینگر میں ٹریفک نظام میں بہتری لانے اور عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کیلئے یہ بیداری پروگرام جاری ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ آج کے اس بیداری پروگرام میں لوگوں کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا کہ وہ کس طرح سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ ٹریفک حادثات پر روکتھام کو یقین بنایا جائے اور انسانی جانوں کو زیاںہونے سے بچایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ آگے بھی اس طرح کی بیداری مہم جاری رہے گی تاہم ٹریفک نظام میں بہتری لائی جا سکے جبکہ اس کے علاوہ لوگوں کو ٹریفک قوانین سے با ضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ وہ کسی قسم کی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہو اور سڑک حادثات پر بھی روک تھام لگائی جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.