نگروٹہ جموں میں مسلح تصادم آرائی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں سیکورٹی میٹنگ

جموں کشمیر اور سرحدوں پر سیکورٹی صورتحال کا لیا گیا جائیزہ ، فوج و فورسز کو متحرک رہنے کی ہدایت

فوج نے پھر بہادری کا ثبوت دیکران عزائم کو خاک میں ملایا جو جموں کشمیر میں امن بگاڑنے کی کوشش میں ہیں / وزیر اعظم مودی

سرینگر/20نومبر:

سرینگر جموں شاہراہ پر نگروٹہ کے مقام پر مسلح تصادم آرائی کے بعد وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی سربراہی میں ایک سیکورٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا گیا ۔ ادھر نگڑوٹہ حملے میں بڑی کامیابی کیلئے وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے سیکورٹی فورسز اہلکاروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری فوج نے ایک مرتبہ پھر بہادری کا ثبوت دیکر ان عسکریت پسندوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جو جموں کشمیر میں امن بگاڑنے کی کوشش میں ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نگروٹہ جموں میںمسلح تصادم آرائی کے دوران چار جیش محمد جنگجووں کی ہلاکت اور ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرنے کے بعد جمعہ کو وزیر اعظم نریندری مودی کی سربراہی میں ایک سیکورٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائز ہ لیا گیا ۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے وزیر داخلہ امت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، سیکرٹری خارجہ سمیت انٹلیجنس کے اعلی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نگروٹہ انکاؤنٹر پر جائزہ میٹنگ کی۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں جموںکشمیر کی صورتحال کو لیکر بحث ہوئی جبکہ میٹنگ میں کہا گیا کہ26/11 حملے کی برسی پر ملک کو ایک مرتبہ پھر دہلانے کی سازش رچ رہے تھے۔جس کو ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی سرحدوں پر بھی حفاظتی صورتحال کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔ ادھر نگروٹہ میںمسلح جھڑپ کے بعد بڑی کامیابی پر سیکورٹی فورسز کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم ہندنریندری مودی نے کہا کہ جھڑپ میں چار جنگجوئوں کی ہلاکت اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرنے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے ٹالا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز نے ایک مرتبہ پھر اپنی بہادری کا ثبوت پیش کیا اور ان طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جنہوں نے جموں کشمیر میں امن بگاڑنے کی سازشیں کی تھی ۔ وزیر اعظم مودی نے ان باتوں کا اظہار سماجی وئب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹس میںکیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور سیکورٹی فورسز جموں کشمیر میں ان طاقتوں کا بھر پور انداز میںجواب دیں رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن کی بحالی ہماری سرکار کی پہلی ترجیح ہے اور کسی کو اس میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

Comments are closed.